وزیر اعظم نے 'پرگتی' کے 38 ویں اجلاس کی صدارت کی، آٹھ منصوبوں کا جائزہ لیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز 38 ویں پرگتی اجلاس کی صدارت کی۔ یہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو شامل کرتے ہوئے پروایکٹیوگورننس اور وقت پر نافذ کرنے کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی ملٹی ماڈل پلیٹ فارم ہے۔
اجلاس میں آٹھ اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں سے چار منصوبے وزارت ریلوے، دو وزارت بجلی اور ایک ایک سڑک روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور ایک وزارت شہری ہوا بازی کی تھیں۔
تقریبا ً 50000 کروڑ روپیے کی مجموعی لاگت والے یہ منصوبے سات ریاستوں سے متعلق ہیں۔ یہ ریاستیں اڈیشہ، آندھرا پردیش، بہار، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور ہریانہ ہیں۔ گذشتہ پرگتی سے متعلق 37اجلاس میں 14.39 لاکھ کروڑ روپیے کی لاگت کے 297 پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔