Urdu News

اٹل بہاری واجپائی نے جب اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پرہندی میں تقریرکی تھی

سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی

عالمی تاریخ میں 04 اکتوبر 1977 کو ہندوستان کی سرکاری زبان ہندی کے احترام کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ 45 سال پہلے اقوام متحدہ میں پہلی بار ہندی میں تقریر ہوئی تھی۔

جیسے ہی یہ تقریرختم ہوئی، دنیا بھر کے لیڈروں نے کھڑے ہو کر ہندوستان کے اس وقت کے وزیر خارجہ اٹل بہاری واجپائی کے اعزاز میں تالیاں بجائیں۔

 اٹل بہاری واجپائی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 32ویں اجلاس سے ہندی میں خطاب کیا۔ اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار ہندی گونجی۔ اگرچہ واجپائی روانی سے انگریزی بولتے تھے، لیکن انھوں نے اس موقع کو ہندی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا۔

اقوام متحدہ کے فورم پر، انہوں نے جوہری تخفیف اسلحہ، ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور عالمی اداروں میں اصلاحات جیسے اہم مسائل پر ہندوستان کی طرف مؤثر طریقے سے بات کی۔

واجپائی نے کہا تھا کہ ”واسودھیو کٹمبکم کا تصور بہت پرانا ہے۔ہندوستان میں ہم نے ہمیشہ اس عقیدے پر یقین رکھا ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان ہے۔

اس کے علاوہ 04 اکتوبر 1957 کو سوویت یونین نے خلا میں دنیا کا پہلا مصنوعی سیارہ قائم کیا اور اس کا نام سپوتنک-1 رکھا۔

Recommended