Categories: قومی

جب ‘ڈبل انجن’ والی حکومت ہوتی ہے تو کام دوگنی رفتار سے ہوتا ہے: وزیراعظم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں مرکز اور ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو ترقی کا مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ڈبل انجن والی حکومت ہوتی ہے تو پھر دوگنی رفتار کے ساتھ کام ہوتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم آج گورکھپور میں 9600 کروڑ روپے سے زیادہ کے تین بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس میں گورکھپور فرٹیلائزر پلانٹ، گورکھپور ایمس کیمپس اور آئی سی ایم آر-ریجنل میڈیکل ریسرچ سینٹر (آر ایم آر سی) گورکھپور کی نئی عمارت کا افتتاح شامل ہے۔ وزیر اعظم نے 22 جولائی 2016 کو گورکھپور فرٹیلائزر پلانٹ اور گورکھپور ایمس کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب ڈبل انجنوں کی حکومت ہوتی ہے تو کام بھی تیز ہوتا ہے۔ نیک نیتی سے کام کیا جائے تو آفتیں بھی رکاوٹ نہیں بنتیں۔ جب کوئی ایسی حکومت ہوتی ہے جو غریبوں، استحصال زدہ افراد کا خیال رکھتی ہے تو وہ نتائج دکھاتی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوگی نے گزشتہ برس میں گنے کے کسانوں کے لیے بے مثالی کام کیا ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کے لیے منافع بخش قیمت، حال ہی میں 300 روپے تک بڑھائی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے کی دو حکومت نے 10 برس میں گنے کے کاشتکاروں کو جتنی ادائیگی کی تھی اتنی یوگی حکومت نے اپنے ساڑھے چار برس میں کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم نے کہا، 5 سال پہلے میں یہاں ایمس اور کھاد کی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھنے آیا تھا۔ آپ نے مجھے آج ان دونوں کو ایک ساتھ لانچ کرنے کا شرف بخشا ہے۔ ا?ئی سی ایم ا?ر کے علاقائی طبی تحقیقی مرکز کو بھی آج اپنی نئی عمارت مل گئی ہے۔ میں یوپی کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے یوریا کا غلط استعمال روکا، یوریا کی 100 فیصد نیم کوٹنگ کی۔ ہم نے کروڑوں کسانوں کو سوائل ہیلتھ کارڈ دیے ہیں تاکہ وہ جان سکیں کہ ان کے کھیتوں کو کس قسم کی کھاد کی ضرورت ہے۔ ہم نے یوریا کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago