Categories: کھیل کود

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک ساتھ لے کر آرہے ہیں اپنا شو

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب کھیلوں کے میدان سے الگ بھی بہت کچھ کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان میں اپنا پرفیوم لانچ کیا۔ یہ جوڑی اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ  دونوں ایک ساتھ ایک شو کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس شو کا نام 'مرزا ملک شو' رکھاہے۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پہلا پروجیکٹ اردو فلکس پر ایک ساتھ لا رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ ہے؟۔دونوں نے دبئی میں سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ اور شعیب  نے سامعین کو بتایا کہ وہ ایک ساتھ نئی چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں اور اس لیے اسے کرنے کو لے کر کافی پرجوشہیں۔ وہ اپنے شوکو کیسے بنانا چاہتے ہیں، اس کو تفصیل سے بتاتے ہوئے ثانیہ نے کہا، ”ایک اچھے فیملی شو میں بہت زیادہ ہنسی ہونی چاہیے۔ جیسے کہ کپل شرما کے شو میں ہوتی ہے۔ ہمارا شو کوئی کامیڈی شو نہیں ہوگا، لیکن اس میں بہت سارے کامیڈی کے عناصر ہوں گے۔“ ثانیہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ شو ایک گھنٹے کا ہوگا اور وہ چاہتی ہیں کہ ناظرین اس سے لطف اندوز ہوں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جب شو سے توقعات کے بارے میں پوچھا گیا تو، ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر انٹرویوز کیے تھے اور واقعی ان سے لطف اندوز ہوئے  تھا۔ اس لیے وہ اس سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔  خاص طور پر اس لیے کہ اس میں ثانیہ شامل ہے۔ حالانکہ انہوں نے  پہلے بھی ایک ساتھ اشتہارات کئے ہیں لیکن یہ بالکل نئی چیز ہے۔ اسے برصغیر کے سب سے بڑے شوز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر نے کہا کہ مہمان پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں سے ہوں گے اور شو کا پیغام محبت ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago