سپریم کورٹ نے ایس پی لیڈر اعظم خان کی یوپی قانون ساز اسمبلی کی رکنیت منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے 9 نومبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے یوپی حکومت کی طرف سے پیش وکیل گریما پرساد سے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی ہدایات لے کر آئیں۔ عدالت نے گریما پرساد سے کہا کہ آپ اعظم خان کو سانس لینے کا تو وقت دیجئے۔ جلدبازی کیا ہے۔ اس پر گریما پرساد نے ایک فیصلے کا حوالہ دیا تب عدالت نے کہا کہ عدالت جانے کے لیے کم از کم مناسب وقت تودیا ہی جانا چاہیے۔ وہ قصور وار قرار دیئے جاتے ہیں اور اگلے ہی دن سیٹ خالی قرار دے دی جاتی ہے۔ کیا آپ تمام ممبران کے ساتھ ایسا ہی کریں گے؟۔
اعظم خان کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل پی چدمبرم نے کہا کہ اس سیٹ کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے اگلے ہی دن خالی قرار دیا گیا تھا اور ضمنی انتخابات کی تاریخ 10 نومبر کو طے کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 27 اکتوبر کو اعظم خان کو اشتعال انگیز تقریر کیس میں رام پور کی ٹرائل کورٹ نے تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے اگلے ہی دن اعظم کو نااہل قرار دے کر سیٹ خالی قرار دے دی گئی۔ اس کے بعد ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان 10 نومبر 2022 کو کیا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…