خواتین قومی کمیشن نے کیوں چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ؟ جانئے دل چسپ باتیں
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی تنازع شروع ہو گیا ہے۔ پیر کو، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریکھا شرما نے کہا کہ ایک خاتون کی قیادت والی کانگریس پارٹی نے چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ یہ پنجاب کے عوام کے ساتھ غداری ہے۔ چنی خواتین کی حفاظت کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے۔ انہوں نے سونیا گاندھی پر زور دیا کہ انہیں چیف منسٹر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
ریکھا شرما نے بتایا کہ سال 2018 میں می ٹو تحریک کے دوران چرنجیت سنگھ چنی پر الزامات لگائے گئے تھے۔ ریاستی کمیشن برائے خواتین نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا تھا اور اسپیکر سے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے لیکن کچھ نہیں ہوا۔