جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز بارہمولہ ٹاؤن میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والے مقامی نوجوانوں کو تعریفی مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے-
آئی پی ایس نے قصبہ بارہمولہ کے مقامی نوجوان عابد شیریف شیخ ولد شیریف الدین آر/او خواجہ باغ بارہمولہ کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے قیمتی جان بچانے کے لیے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، “نوجوانوں کو تعریفی مومنٹو اور نقد انعام سے نوازا گیا”۔
نوجوان کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس پی بارہمولہ نے وقت پر قیمتی جان بچانے کے لیے بہادری کے کام کے لیے ان کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا عمل یقینی طور پر دوسروں کو معاشرے کے لیے مزید اچھا کام کرنے کی ترغیب دے گا۔آخر میں ایس ایس پی بارہمولہ نے کہا کہ قوم کو ان جیسے بہادر دلوں کی ضرورت ہے۔اعزازی تقریب میں ایس ڈی پی او پتن جناب محمد نواز کھانڈے جے کے پی ایس نے بھی شرکت کی۔
واضح ہو کہ آئی پی ایس نے قصبہ بارہمولہ کے مقامی نوجوان عابد شیریف شیخ ولد شیریف الدین آر/او خواجہ باغ بارہمولہ کو دریائے جہلم میں ڈوبنے سے قیمتی جان بچانے کے لیے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی۔