Urdu News

بھارت میں دفاعی صنعتوں کی بنیاد بنانے میں شراکت داری کیوں چاہتا ہے فرانس؟

فرانس کے سفیر ایمینوئل لینین

 نئی دہلی، 22؍ جنوری

فرانس کے سفیر ایمینوئل لینین نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان میں دفاعی صنعتوں کے لیے قومی صنعتی اڈے کی تعمیر کے عمل میں شراکت دار بننا چاہتا ہے۔

فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز چارلس ڈی گال جس نے گوا کے ساحل پر ہند۔فرانس کی بحری مشق  ‘ورونا’ میں حصہ لیا تھا پر ہفتہ کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لینن نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع اور خلائی شعبوں کے لیے بہت سے سازوسامان مل کر تیار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس ہندوستانی افواج کو بغیر کسی پابندی کے بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

لینین نے کہا کہ فرانس نے واقعی ‘ آتم نر بھر بھارت کے وژن کو سمجھ لیا ہے۔ہم اسے اس لیے بھی سمجھتے ہیں کہ ہم ایک انتہائی خودمختار ملک ہیں اور ہم اس عمل سے بھی گزرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان میں دفاعی صنعتوں کے لیے ایک قومی صنعتی اڈہ بنانے کے عمل میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔سفیر نے کہا کہ جب ہندوستان اپنے سپلائرز کو متنوع بنانے کی کوشش کر رہا ہے تو فرانس ایک بہترین آپشن ہے۔

لینین نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستانی افواج کو بغیر کسی پابندی کے بہترین ٹیکنالوجیز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس نہ صرف میک ان انڈیا کے لیے تعاون کرے گا بلکہ آلات کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار کے لیے بھی آگے آئے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں پوچھے جانے پر لینن نے کہا کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان باہمی تعلقات غیر معمولی طور پر اچھے اور قابل اعتماد ہیں۔

Recommended