قومی

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی عصا ’سینگول‘ کیوں کیا جائے گا نصب؟

نئی دہلی، 24 مئی

 وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نو تعمیر شدہ عمارت کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں تاریخی عصا ‘سینگول’ نصب کیا جائے گا۔ یہ سینگول انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو نیشنل میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کرکے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے اہم تاریخی پروگرام کے بارے میں معلومات  دی۔ انہوں نے کہا کہ  سینگول تمل ناڈو سے آئے دانشوروں کی جانب سے وزیر اعظم مودی کوپیش کیا جائے گا۔ پھر اسی دن نئی پارلیمنٹ میں نصب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سینگول ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اور تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 14 اگست 1947 کو  جواہر لال نہرو نے اسے انگریزوں سے قبول کیا۔ پنڈت نہرو نے 14 اگست کی رات لارڈ ماؤنٹ بیٹن سے سینگول کو قبول کر کے اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل کیا تھا۔ پنڈت نہرو نے مقدس سینگول کو تمل ناڈو سے منگوا کر انگریزوں سے قبول کیا تھا، جس کا مطلب یہ تھا کہ روایتی طریقے سے اقتدار ہمارے پاس آیا ہے۔

پریاگ راج کے عجائب گھر میں برسوں سے اس سینگول کو رکھا گیاتھا۔ وزیر اعظم مودی کی ہدایت پر اسے  پورے احترام کے ساتھ نئی پارلیمنٹ میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شاہ نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی صرف ہاتھ ملانے یا دستاویزات پر دستخط کرنے سے نہیں ہوتی، یہ ملک کی روایت کو اپنانے کا عمل ہے۔

وزیر داخلہ شاہ نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم تقریباً 60000 شرم یوگیوں کو بھی نوازیں گے جنہوں نے ریکارڈ وقت میں نیا ڈھانچہ تعمیر کیاہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago