کھیل کود

جیوسنیما نے بنایاریکارڈ،ڈھائی کروڑمداحوں نےدھونی کی ٹیم کی جیت دیکھی

نئی دہلی، 24 مئی

 چنئی کے ایم اے چدمبرم (چیپک)اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلے گئے کوالیفائر 1 میچ کو آئی پی ایل کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پارٹنر جیو سنیما پر ریکارڈ ناظرین کی تعدادنے دیکھا۔ اس میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں سی ایس کے  نے ہاردک پانڈیا کی قیادت والی  گجرات ٹائٹنز کو 15 رنوں سے شکست دی۔ ڈیجیٹل میڈیم کے ذریعے آئی پی ایل 2023 کو نشر کر رہے جیو سنیمانے  اس میچ کے ساتھ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

کوالیفائر-1 کے ہائی وولٹیج میچ کے دوران ریکارڈ 2.50 کروڑ لوگوں نے بیک وقت لائیو میچ کا لطف اٹھایا۔ جیو سنیما کی تاریخ میں یہ کسی بھی میچ کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھنے کا سب سے زیادہ ریکارڈ ہے۔ اس میچ نے ایک ماہ پرانے آئی پی ایل میچ کے دوران بنایا گیا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 17 اپریل کو مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم سی ایس کے  کا رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ میچ تھا۔ اس میچ کے دوران 2.40 کروڑ لوگوں نے جیو سنیما پر ایک ساتھ آئی پی ایل کا لائیو میچ دیکھا۔ اب کوالیفائر-1 کے دوران 2.50 کروڑ کا سب سے بڑا ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کی رات کھیلے گئے کوالیفائر-1 میچ میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی سپر کنگز نے پہلے  بلے بازی کی۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 172 رن بنائے۔

 جواب میں گجرات کی ٹیم 20 اوورز میں 157 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ گجرات میچ 15 رنوں سے ہار گیا۔ اس کے ساتھ ہی مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم ریکارڈ 10ویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی۔ چنئی سے اس شکست کے بعد بھی پانڈیا کی ٹیم گجرات کو فائنل میں جانے کا موقع ملے گا۔

 ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان ایلیمینیٹر میں جیتنے والی ٹیم کوالیفائر 2 میں گجرات سے کھیلے گی۔ آئی پی ایل کا فائنل 28 مئی کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago