بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)
گزشتہ روز ضلع بارہ بنکی کے معروف ادارے مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم رسولی میں دو بچوں کے حفظ قرآن کا آغاز ہوا۔ جو قاری محمداسماعیل اکرم کے پاس زیرتعلیم ہیں۔ جن کو مدرسہ ہی کے استاد مفتی محمدراشدقاسمی نے قرآن کی چند آیات تلاوت کرواکے حفظ قرآن کا افتتاح کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے حفظ قرآن کی فضیلت بتاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بلاشبہ حافظ قرآن روزِ محشر اللہ کے حضور سرخرو اٹھایا جائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ سے اپنے اہل خانہ کے لئے جنت کی شفارش بھی کرے گا۔ اور اس کی سفارش قبول بھی کی جائے گی۔
اس لیے مسلمانوں کو حفظ قرآن کے لیے اپنے آپ کو فنا کرلینا چاہیے۔ اور چند سال مدرسہ کی چاردیواری میں شب و روزگزار کر اپنے آپ کو اس قابل بنا لینا چاہئے کہ حفظ سے فراغت کے بعد الحمدللہ کسی مسجد کے ممبر ومحراب کا زینت بنتے ہوئے نظر آئیں گے۔ جب رمضان المبارک کا رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں والا مہینہ آتا ہے تو یقینا ایک حافظ قران کے لئے رمضان المبارک کی راتوں میں نماز تراویح کی ادائیگی کرانا گویا فلاح و ظفرکی منزل طے کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔
اس کااندازہ بخوبی وہی لگا سکتا ہے جو حافظ قرآن عزمِ مصمم لئے تراویح پڑھانے کے لئے محنت شاقہ کرتے ہیں۔ اور رمضان المبارک میں ممبر ومحراب کو زینت بخشتے ہوئے نمازِ تراویح میں قرآن شریف مکمل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ حفظ قرآن اللہ کی عطا کردہ بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے۔ جسے حاصل کرنے کے لئے خوب مشقت کرنی پڑتی ہے۔ اور جب یہ دولت حاصل ہو جاتی ہے تو اسے بچائے رکھنے کے لیے حافظ قرآن کو روزانہ اس کی تلاوت کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ بیان کے بعد مفتی محمد راشد قاسمی نے دونوں بچوں کے مستقبل کے لئے دعا کروائی۔ دعا کے موقع پر اساتذۂ حفظ میں سے مولانا محمداخلاق ندوی ، قاری محمدابوذر صابری ، قاری محمدحسان فرقانی ، قاری محمداسماعیل اکرم فرقانی اور قاری محمدتنویر ثاقبی موجود رہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…