Urdu News

لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں غفلت نہ برتیں وزیراعظم نریندر مودی

لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں غفلت نہ برتیں وزیراعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے تہوار کے موقع پر ملک کے عوام سے کورونا کے خلاف لڑائی میں غفلت نہ برتنے کی اپیل کی ہے مسٹر مودی نے منگل کے روز قوم کے نام اپنے پیغام میں اس ضمن یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین تیار نہیں ہوجاتی ، اس وقت تک شہریوں کو کسی طرح کی نرمی نہیں برتنی چاہئے۔
انہوں نے نواتری دسہرہ عید دیپاولی چھٹھ اور گرو نانک جینتی کے پیش نظر لوگوں سے ماسک پہن کر نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے لئے ویکسین کی تیاری اہم مرحلے میں ہے اور ہر شہری کو ویکسین دینے کا عمل جاری ہے

لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں غفلت نہ برتیں وزیراعظم نریندر مودی

ایک ایک شہری تک پہنچے گی کورونا ویکسین: وزیر اعظم مودی

۔ قوم سے خطا ب میں وزیر اعظم نے کہا ، جب تک دوائی نہیں تب تک ڈھلائی نہیں

۔ حکومت ہر ہندوستانی تک کورونا ویکسین پہنچانے کی کر رہی ہے تیاری

وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ تہواروں کے موسم میں لوگوں کو کورونا کے تئیں غفلت نہیں برتنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں جنتا کرفیو سے لے کر آج تک ہم ہندوستانیوں نے ایک طویل سفر طے کیا ہے لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ خواہ لاک ڈاو¿ن چلا گیا ہو ، وائرس نہیں گیا ہے۔گذشتہ7-8 مہینوں میں ، ہر ہندوستانی کی کوششوں سے ،بھارت جس بہتر صورتحال میں ہے، ہمیں اسے خراب نہیں ہونے دینا ہے۔

اپنے 12 منٹ کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیاں بھی وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ہم میں سے بیشتر لوگ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے، پھر سے زندگی کورفتار دینے کے لئے ، روزانہ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ تہواروں کے اس سیزن میں آہستہ آہستہ بازاروں میں بھی رونق واپس آرہی ہے۔ آج ملک میں ریکوری ریٹ اچھا ہے ، شرح اموات کم ہیں۔دنیا کے وسائل سے مالا مال ممالک کے مقابلے بھارت اپنے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ کووڈ وبا کے خلاف جنگ میں ٹیسٹ کی بڑھتی ہوئی تعداد ہماری ایک بڑی طاقت رہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ’سیوا پرمو دھرما‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ہمارے ڈاکٹرس ، نرسیں ، صحت کارکن اتنی بڑی آبادی کیبے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ ان تمام کوششوں کے درمیان ، یہ وقت لاپرواہ رہنے کا نہیں ہے۔یہ وقت یہ تسلیم کرلینے کا نہیں ہے کہ کورونا چلا گیایا پھر اب کورونا کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جب تک کامیابی پور ی نہ مل جائے ، غافل نہیں رہنا چاہیے۔ جب تک کہ اس وبا کی ویکسین نہیں آجاتی ، ہمیں کورونا کے ساتھ اپنی لڑائی کو کمزور نہیں ہونے دینا چاہئے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جب بھی کورونا کی ویکسین آئے گی ، وہ جلد سے جلد ہر ہندوستانی تک کیسے پہنچے، اس کے لئے بھی حکومت کی تیا ری جاری ہے۔ ایک ایک شہری تک ویکسین پہنچانے کے لئے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ برسوں بعد ، ہم ایسا ہوتا دیکھ رہے ہیں کہ انسانیت کو بچانے کے لئے جنگی پیمانے پر کام ہو رہا ہے۔ بہت سارے ممالک اس کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک کے سائنس دان بھی اس ویکسین کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت میں اس وقت کورونا کی ویکسین پر کام چل رہاہے۔ ان میں سے کچھ ایڈوانس اسٹیج پر ہیں۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ایک مشکل وقت سے نکل کر ہم آگے بڑھ رہے ہیں ، تھوڑی سی لاپرواہی ہماری رفتارکو روک سکتی ہے ، ہماری خوشیوں کوروک سکتی ہے۔ زندگی کی ذمہ داریوں کو اداکرنا اور احتیاط ، یہ دونو ساتھ ساتھ چلیںگے، تب ہی زندگی میں خوشیاں بنی رہیں گی۔ یاد رکھیئے جب تک دوائی نہیں ، تب تک ڈھلائی نہیں ۔

Recommended