Categories: قومی

کورونا کے دور میں ہندوستانی فارما سیکٹر پر دنیا کا اعتماد بڑھا: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے وبائی مرض کے دوران اینٹی کورونا ویکسین کی تیاری سمیت صحت کے شعبے میں اٹھائے گئے تمام اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی فارما سیکٹر نے اس چیلنج کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ہیلتھ کیئر  شعبے کے ذریعہ کمائے گئے عالمی اعتماد نے حالیہ دنوں میں ہندوستان کو 'فارمیسی آف دی ورلڈ' بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی فارماسیوٹیکل سیکٹر میں پہلی گلوبل انوویشن سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ بھی موجود تھے۔ ورچوئل ذریعے سے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا وژن اختراع کے لیے ایک ایسا ایکو سسٹم بنانا ہے  جو ہندوستان کوادویات کی  دریافت اور اختراعی طبی آلات میں لیڈر بنائے۔ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ وسیع مشاورت کی بنیاد پر حکومت کی طرف سے پالیسی مداخلتیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور میں صحت کے شعبے کی اہمیت ظاہر ہوئی۔ وبائی مرض نے دواسازی کے شعبے کو تیزی سے توجہ میں لادیا ہے۔ طرز زندگی ہو، ادویات ہو، طبی ٹیکنالوجی ہو یا ویکسین ہیلتھ کیئر کے ہر پہلو نے گزشتہ دو سالوں میں عالمی توجہ مبذول کی ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی دوا ساز صنعت بھی چیلنج کے لئے تیار ہو گیا ہے۔

مودی نے کہا، ”ہندوستانی حفظان صحت کے شعبے کے ذریعہ  حاصل کردہ عالمی اعتبار نے حالیہ دنوں میں ہندوستان کو ' فارمیسی آف دی ورلڈ' بنا دیا ہے۔ تقریباً 30 لاکھ لوگوں کو روزگار دینے اور 13 بلین ڈالرکے تجارتی سرپلس کے ساتھ، فارما سیکٹر ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا ایک بڑا ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ہیلتھ کیئر شعبے نے 2014 سے لے کر اب تک 12 بلین ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کیا ہے اوراس میں بہت کچھ ہونے کے امکانات ہیں۔

وزیراعظم نے تفصیل سے بتایا  کہ صحت کی ہماری تعریف صرف جغرافیائی  حدود تک محدود نہیں ہے۔ ہم پوری نسل انسانی کی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں اور ہم نے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران پوری دنیا کو یہ جذبہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وبائی مرض کے ابتدائی مرحلے کے دوران 150 سے زائد ممالک کو جان بچانے والی ادویات اور طبی آلات برآمد کئے۔ ہم نے اس سال تقریباً 100 ممالک کو کووڈ ویکسین کی 65 ملین سے زیادہ خوراکیں بھی برآمد کی ہیں۔

وزیر اعظم نے اختراع کے لیے ایک ایکو سسٹمبنانے کا تصور کیا جو ہندوستان کو ادویات کی دریافت اور جدید طبی آلات میں لیڈر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ وسیع مشاورت کی بنیاد پر پالیسی مداخلت کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان میں سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کا ایک بہت بڑا پول ہے جو صنعت کو بلندیوں تک لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طاقت کو 'ڈسکور اینڈ میک ان انڈیا' کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے 1.3 بلین لوگوں نے ملک کو’آتم نربھر‘بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ ہمیں ویکسین اور ادویات کے کلیدی اجزا کی ملکی تیاری کو تیز کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ یہ وہ سرحد ہے جسے بھارت کو فتح کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے اسٹیک ہولڈرس کو آئیڈیا ان انڈیا، انوویٹ ان انڈیا، میک ان انڈیا اور میک فار دی ورلڈ کی دعوت دی۔ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اپنی حقیقی طاقت کو دریافت کریں اور دنیا کی خدمت کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago