Urdu News

سری نگر کے فوجی ہیڈکوارٹر میں دو شہید جوانوں کو  پیش کیا گیا خراجِ عقیدت

سری نگر کے فوجی ہیڈکوارٹر میں دو شہید جوانوں کو  پیش کیا گیا خراجِ عقیدت

سری نگر کے فوجی ہیڈکوارٹر میں دو شہید جوانوں کو  پیش کیا گیا خراجِ عقیدت

سری نگر ، 27 نومبر (انڈیا  نیرٹیو)

شہید سپاہی رتن سنگھ اورسپاہی دیشمکھ سرینگر کے مضافات خوشی پورہ میں کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹی) کا حصہ تھے جب نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ان دونوں کو گولیوں کے زخم آئے۔ شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دہشت گردوں پر فائرنگ کردی۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی ، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جوان رتن سنگھ کی عمر 35 سال تھی اور وہ 18 فروری 2006 کو فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ ان کا تعلق جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع سے تھا، اور ان کے پسماندگان میں بیوی کے علاوہ تین بچے شامل ہیں۔

دیش مکھ 21 سال کے تھے، اور 28 جون 2019 کو انہیں فوج میں داخلہ ملا تھا۔ ان کا تعلق ریاست مہاراشٹر کے ضلع ڈسٹرکٹ جلگاؤں کے گائوں پمپلگاؤں سے تھا جبکہ وہ اپنے پیچھے والدین کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔دونوں بہادرجوانوں کی لاشوں کو آخری رسومات کے لئے ان کے آبائی مقامات کےلئے روانہ کیا گیا ہے ، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ انتم سنسکار کیا جائے گا۔

فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ غم کی اس گھڑی میں فوج ان غمزدہ کنبوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور ان کے وقار اور فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

Recommended