Urdu News

سال 2022 بھارت کے لیے غیر معمولی، ہندوستان 5ویں سب سے بڑی معیشت: مودی

وزیراعظم نریندرمودی

اتوار کو سال 2022 کی آخری من کی بات سے خطاب کرتے ہوئے  پی ایم مودی نے کہا کہ اس سال ملک دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔”سال 2022 شاندار تھا، ہندوستان نے آزادی کے 75 سال مکمل کیے جبکہ ‘ امرت کال’ کا آغاز ہوا۔

ہندوستان نے تیزی سے ترقی کی اور دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی، اور 220 کروڑ ویکسین کا ناقابل یقین ریکارڈ حاصل کیا اور برآمدات میں  400 بلین  امریکی ڈالرکا ہندسہ عبور کیا۔

پی ایم مودی نے وزیر اعظم کے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات کے 96 ویں ایڈیشن میں کہاکہ حکومت کے آتم نربھر بھارت پہل کے بارے میں بھی بات کی اور آئی این ایس وکرانت کے آغاز کی ستائش کی۔ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز کا آغاز ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے  ‘امرتکال’ کے دوران ایک اہم موقع ہے اور یہ ملک کے اعتماد اور قابلیت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ دیسی طیارہ بردار بحری جہاز ملک کی تکنیکی ذہانت اور انجینئرنگ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے میں ہندوستان کی خود کفالت کا یہ مظاہرہ ملک کے دفاعی انڈیجنائزیشن پروگراموں اور’ میک ان انڈیا’مہم کو تقویت دے گا۔

تقریباً 20,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ آئی این ایس وکرانت نے گزشتہ ماہ اپنے چوتھے اور آخری مرحلے کے سمندری تجربات کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ‘ وکرانت’ کی تعمیر کے ساتھ، ہندوستان ان ممالک کے منتخب گروپ میں شامل ہو گیا ہے جن کے پاس طیارہ بردار بحری جہاز کو مقامی طور پر ڈیزائن اور بنانے کی خاص صلاحیت ہے۔

اس جہاز میں 2,300 سے زیادہ کمپارٹمنٹس ہیں جو کہ تقریباً 1,700 افراد کے عملے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جن میں خواتین افسران کے لیے خصوصی کیبن بھی شامل ہیں۔

Recommended