Urdu News

یوگ ہمیں منفی سوچ سے تخلیقی صلاحیت کا راستہ دکھاتا ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم نریندر مودی

یوگ ہمیں منفی سوچ سے تخلیقی صلاحیت کا راستہ دکھاتا ہے: وزیر اعظم

نئی دہلی ، 21 جون (انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا کے خلاف جنگ میں یوگ کو ایک اہم ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوگ ہمیں منفی سوچ سے تخلیقی صلاحیت کا راستہ دکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ساری دنیا وبائی بیماری کا مقابلہ کررہی ہے ، تو یوگ امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم مودی پیر کو ورچوئل طریقے سے ساتویں یوم یوگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ اس سال کاموضوع’یوگ فار ویلنس‘ ہے ، جس میں جسمانی اور ذہنی تندرستی کے لیے یوگ پر عمل کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ یوگ کے ساتویں عالمی دن کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے دنیا بھر اور ہندوستان میں کوئی بڑا عوامی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا ہے ، اس کے باوجود لوگوں میں یوم یوگ کے لئے جوش کم نہیں ہوا ہے۔.

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہندوستان نے اقوام متحدہ میں یوگ کے عالمی دن کی تجویز پیش کی تھی ، تو اس کے پیچھے یہی جذبہ تھا کہ یوگ کی اس سائنس کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ 11 دسمبر 2014 کو ، اقوام متحدہ نے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ کے طور پر منایا۔

مودی نے کہا کہ آج ہندوستان نے اقوام متحدہ ، ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر اس سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب دنیا کو ایم یوگاایپ کی طاقت ملنے جا رہی ہے۔ اس ایپ میں مشترکہیوگ پروٹوکول پر مبنی یوگ ٹریننگ کی بہت ساری ویڈیوز دنیا کی مختلف زبانوں میں دستیاب ہوں گی۔

مودی نے کہا ، جب کورونا کے وائرس نے دنیا میں دستک دی تھی ، تب کوئی ملک وسائل ، طاقت اور ذہنیصورتحال کے ساتھ اس کے لیے تیار نہیں تھا۔ اس طرح کے مشکل اوقات میں ، یوگ خود اعتمادی کا ایک بہترین ذریعہ بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک کے لیے یوگ ڈے ان کا قدیم ثقافتی تہوار نہیں ہے۔ اس مشکل وقت میں ، لوگ اتنی پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اسے نظرانداز کرسکتے تھے۔ اس کے برعکس ، لوگوں میں یوگ کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے ، یوگ سے محبت بڑھ گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوگ ہمیں تناوسے لے کر طاقت کی جانب اور منفی سوچ سے تخلیقی صلاحیت کی طرف لے جاتا ہے۔ یوگ ہمیں افسردگی سے امنگ تک لے جاتا ہے۔

Recommended