جموں،17ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر جموں و کشمیر میں لوگوں کو پلاٹوں کی فروخت کے بارے میں ان کے حالیہ بیان پر تنقید کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ”اترپردیش کے وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ اب جموں و کشمیر میں لوگوں کو پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ جموں و کشمیر میں لوگوں کو پلاٹ بیچنے سے پہلے اسے یوپی میں بے گھر لوگوں کو مکانات فراہم کرنے چاہئیں۔ اسے بھوکے کو کھانا مہیا کرنا چاہیے۔ اپنی تقریر کے دوران محبوبہ مفتی نے اٹل بہاری واجپائی کی جموں و کشمیر کے لیے پالیسیوں کی بھی تعریف کی۔
محبوبہ مفتی نے کہا، "2002 میں مفتی محمد سعید کے جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے سکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران ہماری لڑکیوں کی چادر چھین لی۔ عسکریت پسند رات کے وقت لوگوں کے گھر جاتے تھے اور اگلے دن سیکورٹی فورسز آکر عسکریت پسندوں کے بارے میں پوچھ گچھ کرتے ہوئے عام لوگوں کو ہراساں کرتی تھیں۔ جب مفتی محمد سعید وزیراعلیٰ بنے تو یہ ہراساں کرنا بند ہو گیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ریاست کے درجہ کی بحالی صرف دفعہ 370 اور 35 اے کے ساتھ ہی قبول کریں گی۔مودی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کو حاصل تمام حقوق کو چھین کر مشکلات کے بھنور میں دھکیل دیا ہے۔