Urdu News

نوپور شرما کا سر قلم کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سری نگر میں یوٹیوبر گرفتار

نوپور شرما کا سر قلم کرتے ہوئے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر سری نگر میں یوٹیوبر گرفتار

ایک کشمیری یوٹیوبر، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر بی جے پی کی معطل ترجمان نپرشرما کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، کو عوامی سکون کو خراب کرنے اور عوام میں خوف پیدا کرنے کے الزام میں ہفتہ کو یہاں گرفتار کیا گیا۔ حالانکہ  نوجوان نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور اس کے لیے معافی بھی مانگی ہے۔ اپنی گرفتاری سے پہلے اس نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس نے کہا کہ اس کا لوگوں یا کسی مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یوٹیوبر فیصل وانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ایک مجرمانہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو کہ عوامی امن کے خلاف ہے اور اس نے عام لوگوں میں خوف اور خطرے کی گھنٹی پھیلائی ہے۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند کی دفعہ 505 اور 506 کے تحت درج کی گئی ہے۔ صفا کدل پولیس اسٹیشن نے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وانی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب اس نے وائرل ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا اور اپنے یوٹیوب چینل "ڈیپ پیئن فٹنس" پر پوسٹ کی گئی ایک نئی ویڈیو میں معافی مانگی۔"میں نے کل رات نوپور شرما کے بارے میں ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔ یہ ایک VFXویڈیو تھا جو پورے ہندوستان میں وائرل ہوا اور مجھ جیسا ایک بے قصور شخص اس میں پھنس گیا۔ میرا کبھی کسی دوسرے مذہب کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیونکہ اسلام ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔ اس نے کہا کہ اس نے متنازعہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا‘۔

اس نے کہا کہ "میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔ ہاں، میں نے وہ ویڈیو بنائی تھی، لیکن میرا کسی چیز کی خلاف ورزی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میں نے کل رات ہی ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا تھا، لیکن میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں“۔ اس نے مزید کہا کہ اگر اس کی وجہ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں انتہائی معذرت خواہ ہوں۔ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ اپنے آپ کو ایک سادہ شخص کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وانی نے امید ظاہر کی کہ دوسرا ویڈیو بھی وائرل ہو جائے گا "تاکہ میری معذرت سب تک پہنچ جائے۔ اس نے کہا کہ میں ایک بے قصور شخص ہوں اور اس میں ملوث نہیں ہونا چاہتا۔ وانی کی اب ڈیلیٹ کی گئی اس کے چینل پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ننگے جسم والے یوٹیوبر کو تلوار چلاتے اور شرما کی تصویر کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح ہو کہ نوپور شرما کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے معطل کر دیا تھا جبکہ ایک اور رہنما نوین جندل کو پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے متنازعہ ریمارکس پر نکال دیا گیا تھا۔ ان تبصروں پر کئی اسلامی ممالک میں شدید ردعمل سامنے آیا اور ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ ملک کے کئی شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں، جب کہ شرما کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

Recommended