Urdu News

یوگے یوگین بھارت نیشنل میوزیم ہندوستان کی 5000 سال کی تاریخ بیان کرے گا، بلیو پرنٹ جاری

یوگے یوگین بھارت نیشنل میوزیم

نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں ’یوگے  یوگین بھارت نیشنل میوزیم‘ کے منصوبوں کی نقاب کشائی  جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔ اس میوزیم کا بلیو پرنٹ 18 مئی کو انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو میں ورچوئل واک تھرو کے ذریعے جاری کیا گیا۔ یہ میوزیم دنیا کو ملک کی 5000 سالہ تاریخ سے متعارف کرائے گا۔

مرکزی وزارت ثقافت کے مطابق، نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں نئے میوزیم میں ہندوستان کی 5000 سال سے زیادہ پرانی ثقافت کی کہانی کو دکھایا جائے گا، جسے مختلف حصوں یا ‘سیکشنز’ میں دکھایا جائے گا۔ 1.17 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے دو منزلہ میوزیم میں 950 کمرے، ایک تہہ خانہ اور خالی زمین ہوگی۔ اس میوزیم میں کئی حصے ہوں گے جس میں قدیم ہندوستان ، ہندوستانی علم کی روایت، قرون وسطی کے ہندوستان، آزادی کی جدوجہد اور آزاد ہندوستان تعمیر نو کی جھلک ہوگی۔

دنیا کے سب سے بڑے عجائب گھر میں بنائے گئے قدیم ہندوستان کے حصے میں ہڑپہ-موہنجوداڑو کے منصوبہ بند شہری نظام کا سفر دکھایا جائے گا، جب کہ ہندوستانی علمی روایت کی تاریخ میں تکشلا، نالندہ، وکرم شیلا یونیورسٹی کے ساتھ ویداو اپنشد کی کی کہانی بھی دکھائی جائے گی۔

میوزیم میں چالوکیہ، کشمیر کے راجاوں کی شان و شوکت بھی میوزیم میں مرتب کی گئی ہے۔ قرون وسطی کے ہندوستان میں راجپوتوں، مراٹھوں کی بہادری کی داستان، ان کی سرپرستی میں فن ثقافت کی ترقی کا بھی ایک مجموعہ ہوگا۔ میوزیم میں مغلوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لے کر نوآبادیاتی حکمرانی کی توسیع تک کی کہانیاں بھی مرتب کی گئی ہیں۔ 1857 کی آزادی کی کہانی بھی مرتب کی گئی ہے۔ آزاد ہندوستان کی تشکیل نو کی کہانیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

Recommended