نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں ’یوگے یوگین بھارت نیشنل میوزیم‘ کے منصوبوں کی نقاب کشائی جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔ اس میوزیم کا بلیو پرنٹ 18 مئی کو انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو میں ورچوئل واک تھرو کے ذریعے جاری کیا گیا۔ یہ میوزیم دنیا کو ملک کی 5000 سالہ تاریخ سے متعارف کرائے گا۔
مرکزی وزارت ثقافت کے مطابق، نارتھ اور ساؤتھ بلاک میں نئے میوزیم میں ہندوستان کی 5000 سال سے زیادہ پرانی ثقافت کی کہانی کو دکھایا جائے گا، جسے مختلف حصوں یا ‘سیکشنز’ میں دکھایا جائے گا۔ 1.17 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے دو منزلہ میوزیم میں 950 کمرے، ایک تہہ خانہ اور خالی زمین ہوگی۔ اس میوزیم میں کئی حصے ہوں گے جس میں قدیم ہندوستان ، ہندوستانی علم کی روایت، قرون وسطی کے ہندوستان، آزادی کی جدوجہد اور آزاد ہندوستان تعمیر نو کی جھلک ہوگی۔
دنیا کے سب سے بڑے عجائب گھر میں بنائے گئے قدیم ہندوستان کے حصے میں ہڑپہ-موہنجوداڑو کے منصوبہ بند شہری نظام کا سفر دکھایا جائے گا، جب کہ ہندوستانی علمی روایت کی تاریخ میں تکشلا، نالندہ، وکرم شیلا یونیورسٹی کے ساتھ ویداو اپنشد کی کی کہانی بھی دکھائی جائے گی۔
میوزیم میں چالوکیہ، کشمیر کے راجاوں کی شان و شوکت بھی میوزیم میں مرتب کی گئی ہے۔ قرون وسطی کے ہندوستان میں راجپوتوں، مراٹھوں کی بہادری کی داستان، ان کی سرپرستی میں فن ثقافت کی ترقی کا بھی ایک مجموعہ ہوگا۔ میوزیم میں مغلوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی سے لے کر نوآبادیاتی حکمرانی کی توسیع تک کی کہانیاں بھی مرتب کی گئی ہیں۔ 1857 کی آزادی کی کہانی بھی مرتب کی گئی ہے۔ آزاد ہندوستان کی تشکیل نو کی کہانیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…