کھیل کود

تیر اندازی ورلڈ کپ: پرتھمیش جاوکر-اونیت کور سیمی فائنل میں، ہندوستانی ریکرو ٹیم باہر

ہندوستان کے نوجوان تیرانداز پرتھمیش جاوکر اور اونیت کور نے کوریا کے مضبوط چیلنج کو پار کرتے ہوئے تیز اندازی  ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میںکمپاونڈ زمرے کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا جبکہ ریکروتیرانداز ٹیم ایونٹ  سے باہر ہوگئی۔ 19 سالہ جاوکر نے کوریا کے آٹھویں سیڈڈ حریف کو 149.148 سے شکست دی۔ اب ان کا سیمی فائنل میں مقابلہ ایسٹونیا کے رابن جاتما سے ہوگا۔

18 سالہ اونیت کورنے ٹاپ سیڈڈ کوریا کے او یوہیون کو سخت مقابلہ شوٹ آف میں 142.142  (10*-10) سے ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں اونیت نے میکسیکو کے ڈیفنی کینٹیرو کو.144 147 سے شکست دی۔ پرتھمیش اور اونیت ورلڈ کپ میں اپنے پہلے انفرادی تمغے سے ایک جیت دور ہیں۔

اس سے قبل، ہندوستان کی مردوں کی ریکرو ٹیم کوارٹر فائنل میں کوریا سے ہارنے کے بعد تیر اندازی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کی دھیرج بوما دیورا، اتانو داس اور نیرج چوہان کی تکڑی کو لی وو سوک، کم جے دیووک اور کم ووجن کی ٹاپ سیڈڈ کوریائی ٹیم سے 0-6 (54-55، 56-57، 54-59) سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آٹھویں سیڈڈ ہندوستانی مردوں کی ریکرو ٹیم نے چائنیز تائپے پر 5-3 (57-57، 56-58، 57-56، 58-51) سے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیاتھا۔ ٹیم کوالیفکیشن میں چوتھی سیڈ حاصل کرنے والی سمرن جیت کور، اونیت کور اور انکیتا بھکت کی ہندوستانی خواتین کی ٹیم نے پہلے راونڈ میں ہی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنے سے کم رینکنگ والی انڈونیشنا کی ٹیم سے 1-5 (54-57، 57-57،50-52) سے ہار گئی ۔ ریکرو ٹیم ایونٹس میں ہندوستان کی امیدیں اب دھیرج بوما دیورا اور سمرن جیت کور کی مکسڈجوڑی پر ٹکی ہوئی ہیں۔  کوالیفائر میں پانچویں نمبر پررہنے کی وجہ سے انہیں دوسرے راونڈ (پری کوارٹر فائنل) میں بائی ملی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago