Urdu News

ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف کرنی سینا کے کارکنوں کاجنتر منتر پر مظاہرہ

ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف کرنی سینا کے کارکنوں کاجنتر منتر پر مظاہرہ

ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف کرنی سینا کے کارکنوں کاجنتر منتر پر مظاہرہ

نئی دہلی ، 05 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سینئر صحافی ارنب گوسوامی کی گرفتاری کے خلاف ، مقامی لوگوں نے کرنی سینا کے کارکنوں کے ہمراہ جنتر منتر پر مظاہرہ کیا اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

جمعرات کی صبح ، سیکڑوں افراد نے کرنی سینا کی کال پر بینر پوسٹر لے کر دہلی کے جنتر منتر پہنچنا شروع کیا۔ مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت اور سونیا گاندھی کے خلاف نعرے لگائے۔ کرنی سینا کے کارکن  منوج نے  کہاکہ ممبئی میں جس طرح ایک صحافی کی گرفتاری ہوئی ہے ، یہ قابل مذمت ہے۔ صحافی جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ یہ کسی بھی حالت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ آج پورا ہندستان ارنب کے ساتھ ہے۔ جب تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا ، ہم مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

واضح ہو کہ کل صبح ممبئی پولیس نے ایک دو سال قبل خودکشی کے لیے مجبور کرنے والے معاملات میں ارنب کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے ارنب کو چودہ دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ ارنب گوسوامی کی حمایت میں کل سے ہی کافی احتجاج ہورہے ہیں تاہم ممبئی پولیس کا رخ بھی سخت دیکھ رہا ہے ۔ ممبئی پولیس نے عدالت سے پولیس تحویل میں دینے کی بات کہی لیکن کورٹ نے عدالتی تحویل میں ارنب کو بھیج دیا ۔

Recommended