Urdu News

اسٹار کیمپینر کا درجہ چھیننے کو وویک تنکھا نے بتایا غیر جمہوری قدم

اسٹار کیمپینر کا درجہ چھیننے کو وویک تنکھا نے بتایا غیر جمہوری قدم

اسٹار کیمپینر کا درجہ چھیننے کو وویک تنکھا نے بتایا غیر جمہوری قدم

بھوپال ،31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا اسٹار کیمپینر کا درجہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ چھین لیے جانے کو لے کر ریاست میں نئی سیاسی جنگ شروع ہوگئی ہے۔ برسراقتدار بی جے پی نے جہاں کمیشن کے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے وہیں کانگریس نے اسے بی جے پی کی سازش بتاتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کا غیر جمہوری قدم بتایا ہے۔

ریاست کی 28 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے یکم نومبر تشہیر کی آخری تاریخ ہے۔ اس سے دو دن پہلے کمیشن نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا اسٹار کیمپینر کا درجہ چھین لیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مثالی ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزی کرنے اور اس کے لیے جاری کردہ ایڈوائزری کی نظر انداز کے لیے کمیشن نے کمل ناتھ کا اسٹار کیمپینر کا درجہ ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کمیشن کے اس قدم کو کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ وویک تنکھا نے غیر جمہوری قدم بتایا ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر جمہوری ہے۔ کمیشن نے بغیر نوٹس دئے کمل ناتھ کو اسٹار کیمپینر کی فہرست سے الگ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری لڑائی جمہوریت کی حفاظت کے لئے ہے۔ غور طلب ہےکہ اسٹار کیمپینر کا درجہ چھن جانے کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے ذریعہ کی جانے والی تشہیر کا خرچ پارٹی کے خرچ میں نہیں بلکہ امیدوار کے انتخابی خرچ میں جڑے گا۔

Recommended