Urdu News

این جی ٹی نے سینٹر اور دہلی حکومت سے 07 سے 30 نومبر تک پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو کہا

این جی ٹی نے سینٹر اور دہلی حکومت سے 07 سے 30 نومبر تک پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو کہا

این جی ٹی نے سینٹر اور دہلی حکومت سے 07 سے 30 نومبر تک پٹاخوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو کہا

نئی دہلی ، 03 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے مرکز اور دہلی حکومت سے کہا ہے کہ کیا پٹاخوں کے استعمال پر 7 سے 30 نومبر تک پابندی عائد کی جاسکتی ہے؟ این جی ٹی چیئرپرسن جسٹس آدرش کمار گوئل کی سربراہی میں بنچ نے، دہلی ، ہریانہ ، اتر پردیش ، راجستھان حکومتوں کے علاوہ دہلی پولیس کے کمشنر ، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ اور دہلی آلودگی کنٹرول بورڈ کو بھی 05 نومبر تک جواب داخل کرنے کے لیےنوٹس جاری کیاہے۔

یہ درخواست سنتوش گپتا نے انڈین سوشل رسپانسبلیٹی نیٹ ورک کی جانب سے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے کرونا کا خطرہ زیادہ سنگین ہونے کا امکان ہے۔ لہذا دہلی این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گرین کریکرز موجودہ مسئلے کا حل نہیں ہیں۔

درخواست میں مرکزی وزیر صحت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر تہوار کے موسم میں فضائی آلودگی بڑھ جاتی ہے تو کورونا ایک خطرناک حالت تک پہنچ سکتی ہے۔ دہلی میں کورونا کیسز روزانہ 15 ہزار تک جاسکتے ہیں ، جو فی الحال روزانہ پانچ ہزار آرہے ہیں۔ اس درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ، این جی ٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر بھی غور کیا ہے جس میں فضائی آلودگی سے ہونے والے نقصان کی بات کی گئی ہے۔ لیکن سپریم کورٹ نے فضائی آلودگی کے باعث کورونا کی صورتحال پر غور نہیں کیا ہے۔ یہ حالت بچوں ، بوڑھوں اور بیماروں کے لیے خراب ہوسکتی ہے۔

این جی ٹی نے کہا کہ جو رپورٹ آرہی ہے اس کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار خراب ہوسکتا ہے اور کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہوا کا معیار انڈیکس اوسطا 410 اور 450 کے درمیان ہے جو کافی خطرناک ہے۔ یہ حالت سانس ، ذیابیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوںمیں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ، ہوا کی آلودگی اور کورونا کے درمیان گہرا تعلق ہے اور بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی سے کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔ این جی ٹی نے اس معاملے میں مدد کے لئے سینئر وکیل راج پنجویانی اور شیانی گھوش کو امیکس کیوری مقرر کیا ہے۔

Recommended