بہار الیکشن 2020: کل صبح 9 بجے سے رحجانات آنے شروع ہو جائیں گے ، 3 بجے سے آئیں گے نتائج

پٹنہ ، 09 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار قانون ساز اسمبلی کی تمام 243سیٹوں کے نتائج اور والمیکی نگر پارلیمانی ضمنی انتخاب کے نتائج 10 نومبر کی صبح 9 بجے سے شروع ہوں گے اور نتائج شام 3 بجے سے شروع ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں 55 گنتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ صبح آٹھ بجے سے ان مراکز پر بیک وقت ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

محکمہ الیکشن کے سرکاری ذرائع کے مطابق تمام گنتی مراکز میں الیکشن افسر اور اسسٹنٹ الیکشن افسر کی ہدایت کے مطابق تعینات کردیئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہر سنٹر پر مائکرو آبزرور بھی تعینات ہوں گے۔ چوں کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ایک ہال میں سات میزوں پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ نیز دوسرے ملحقہ ہال میں سات دیگر میزوں پر بھی ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ پہلے ایک ہال میں 14 ٹیبل ہوتے تھے ، لیکن کورونا کی وجہ سے سات۔سات ٹیبل دو ہالوں میں رکھے جائیں گے ۔ مرکزی ہال میں انتخابی عہدیدار اور دوسرے ہالوں میں اسسٹنٹ الیکشن افسر تعینات رہیں گے۔

ای وی ایم کی تعداد میں 40 فیصد کے اضافہ کی وجہ سے ہوگی تاخیر

بہار کے چیف انتخابی افسر ایچ آر سرینواس کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کورونا میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے احتیاط کے طور پر زیادہ سے زیادہ ایک ہزار ووٹروں کے لئے بوتھ کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس طرح پولنگ مراکز میں اضافے کے ساتھ ای وی ایم کی تعداد بھی بڑھ گئی۔ ریاست میں کل ایک لاکھ 6ہزار پولنگ مراکز بنائے گئے تھے۔ اس طرح ای وی ایم کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ وقت لگے گا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل جہاں گنتی کا عمل 12 گھنٹوں میں مکمل ہوا تھاْ اب اسے 16 سے 18 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

بڑے اضلاع میں دو سے تین گنتی کے مراکز بنائے گئے

بڑے اضلاع اور ہالوں کی دستیابی کے پیش نظر کچھ اضلاع میں دو سے تین گنتی مراکز بنائے گئے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مشرقی چمپارن، بیگوسرائے ، سیوان میں تین اور مدھوبنی ، پورنیہ ، دربھنگہ ، گوپال گنج ، بھاگل پور ، بانکا ، نالندہ اور نو ادہ میں گنتی کے تین مراکز بنائے گئے ہیں۔ باقی اضلاع میں ایک ایک گنتی مرکز بنائے گئے ہیں ۔ گنتی 414 ہالوں میں ہوگی۔

پہلے بیلٹ ووٹ کی ہوگی گنتی

ابتدائی دو گھنٹوں میں بیلٹ ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ پہلے اس کے رجحانات سامنے آئیں گے۔ حالانکہ ای وی ایم ووٹروں کی گنتی کے بعد رجحان میں کافی اتار چڑھاؤ ہونے کا امکان رہے گا۔ پہلے جہاں رات آٹھ بجے تک نتائج آتے تھے ، اس بار اس میں تاخیر ہوگی۔