Urdu News

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر

نئی دہلی ، یکم نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں طویل عرصے سے جاری استحکام برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر خام تیل کی قیمت کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسویں روزبھی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔دہلی میں اتوار کو پٹرول 81.06 روپے اور ڈیزل 70.46 فی لیٹرفروخت ہورہاتھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، ممبئی، چنئی اور کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 87.74 روپے ، 84.14روپے اور82.59روپے فی لیٹرہیں۔وہیں ڈیزل بھی76.86 روپے، 75.95 روپے،اور73.99 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔

اسی طرح ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت بالترتیب نوئیڈا میں 81.58 روپے، رانچی میں 80.73 روپے، لکھنومیں 81.48 روپے اور پٹنہ میں 83.73 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ڈیزل بھی بالترتیب نوئیڈا میں 71.00 روپے، رانچی میں 74.58 روپے، لکھنو میں 70.91 روپے اور پٹنہ میں 76.10 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کووڈ۔19 کے نئے کیسوں کی وجہ سے کئی یورپی ممالک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا اثر خام تیل کی قیمت پر پڑا اور وہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ سنگاپور میں ، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں 0.38 کم ہوکر35.79 روپے فی بیرل ہوگئی ہے ۔ برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی فی بیرل $ 0.19 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ، جو فی بیرل . 37.46 تھی۔

Recommended