سری نگر میں لال چوک کلاک ٹاور پر ترنگا لہرانے والے بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا

سری نگر ، 26 اکتوبر

پولیس نے پیر کو سری نگر کے لال چوک کلاک ٹاور پر پیر کی صبح بی جے پی کے تین کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جو ترنگا لہرانے جارہے تھے۔ بی جے پی آج محبوبہ کے ملک مخالف بیان کے حوالے سے وادی میں ترنگا یاترا نکال رہی ہے۔

ترنگا یاترا کے دوران ، بی جے پی کارکن سرینگر کے لال چوک میں کلاک ٹاور پر ترنگالہرانے کے لیے آگے بڑھ رہے تھے ، اور انہوں نے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔ کارکن یہ بھی کہہ رہے تھے کہ کشمیر ہندستان کا حصہ ہے۔ اسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ ادھر پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا۔ ان کارکنوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہاں ہندستان سے الحاق ہونے کی تاریخ پر جشن منانے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گپکار گھوشناکے ممبروں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں صرف ترنگا ہی لہرایا جائے گا۔

پیر کے روز ، بی جے پی کارکنوں نے محبوبہ کے بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپواڑہ سے سری نگر تک ترنگا یاترا نکالا۔ اس کے بعد، کپواڑہ سے بی جے پی کارکن سرینگر کے مشہور لال چوک کے کلاک ٹاور پہنچے اور ترنگا لہرانے کی کوشش کی ، تب پارٹی کے تین کارکنوں کو تحویل میں لیا گیا۔

پولیس نے جن تین بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لیا ان میں کپواڑہ ضلع بی جے پی کے ترجمان میر بشارت ، میر اشفاق اور اختر خان شامل ہیں۔ بشارت نے کہا کہ لال چوک پر ترنگا لہرانے کے پیچھے ان کا مقصد عوامی اتحاد کے گپتکار گھوشنامیں شامل ڈاکٹر فاروق عبد اللہ ، محبوبہ مفتی ، عمر عبد اللہ سمیت اتحاد کے دیگر تمام اراکین کو یہ پیغام دینا ہے کہ صرف ترنگا ہی کشمیر میں لہرایا جائے گا۔ حراست میں لیے گئے تینوں بی جے پی کارکنوں کو سری نگر پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں رکھا گیا ہے۔