Urdu News

نیرج کمار اور دیویش چندر ٹھاکربہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب

نیرج کمار اور دیویش چندر ٹھاکربہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب

نیرج کمار اور دیویش چندر ٹھاکربہار قانون ساز کونسل کے رکن منتخب

پٹنہ ، 13 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سابق وزیر اور جے ڈی یو کے حمایت یافتہ امیدوار دیویش چندر ٹھاکر بہار قانون ساز کونسل کے ترہوت گریجویٹ حلقہ سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سبکدوش ہونے والے قانون ساز کونسلر دیویش چندر ٹھاکر نے 21438 ووٹ حاصل  کئے ۔ آر جے ڈی کے حمایت یافتہ منیش موہن کو 10826 ووٹ ملے۔ یہ معلومات مظفرپور کے ضلع انفارمیشن تعلقات عامہ کے افسر کمال سنگھ نے جمعہ کو دی۔

اس کے ساتھ ہی بہار کے سابق وزیر نیرج کمار نے بھی تیسری بار پٹنہ گریجویشن حلقہ سے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اساتذہ حلقہ میں چار گریجویٹ اور تین سیٹوں کے لیے بہار قانون ساز کونسل کے انتخابات میں جمعرات کے آخر تک گنتی جاری تھی۔ جس میں جمعرات کو پٹنہ اساتذہ انتخاب سیٹ کے نتائج میں بی جے پی کے امیدوارنول کشور یادو کو منتخب  ہوئے۔نول  کشور اساتذہ سیٹ سے قانون ساز کونسلر پانچویں بار منتخب ہوئے ہیں۔

چیف الیکٹورل افسر ایچ آر سرینواس نے بتایا کہ تمام نتائج جمعہ کی شام تک آئیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ دربھنگہ اساتذہ حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر مدن موہن جھا فاتح رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے سریش رائے کو 689 ووٹوں سے شکست دی۔ سارن اساتذہ کی  سیٹ سے سی پی آئی کے کیدار پانڈے نے انتخاب جیت لیا ہے۔

Recommended