Urdu News

وزیر اعظم نے سول سروسز (مین) امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی

سیول سروس امتحان

 

 
 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سول سروسز (مین) امتحان 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔

سلسلے وار ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا،

”سول سروسز (مین) امتحان، 2021 میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کو مبارک ہو۔ ان نوجوانوں کے لیے میری نیک تمنائیں ہیں جو ہندوستان کی ترقی کے سفر کے ایک اہم وقت میں اپنے انتظامی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں، جب کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔“

”میں ان لوگوں کی مایوسی کو اچھی طرح سے سمجھتا ہوں جو سول سروسز کے امتحان میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ با کمال نوجوان ہیں جو کسی بھی شعبے میں اپنا نام روشن کریں گے اور ہندوستان کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ ان کے لیے میری نیک خواہشات۔“

 

 

                                               **************

Recommended