Urdu News

وزیر اعظم نے ملک کا پہلا فریٹ کوریڈور قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے ملک کا پہلا فریٹ کوریڈور قوم کے نام وقف کیا

وزیر اعظم نے ملک کا پہلا فریٹ کوریڈور قوم کے نام وقف کیا

نئی دہلی ، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ دن ہندستانی ریلوے کے شاندار ماضی کو اکیسویں صدی کی ایک نئی شناخت دینے جارہا ہے۔ہندستان اور ہندستانی ریلوے کی طاقت میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔

آج ہم آزادی کے بعد زمین پر سب سے بڑے اور جدید ریل انفراسٹرکچر منصوبے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریاگراج میں آپریشن کنٹرول سنٹر بھی نئے ہندستان کی نئی طاقت کی علامت ہے۔

یہ دنیا کا ایک بہترین اور جدید کنٹرول سنٹر ہے۔ میسجنگ اور ڈیٹا سے متعلق ٹکنالوجی ہندستان میں تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج جب ہندوستان دنیا کی ایک بڑی معاشی طاقت بننے کی طرف تیزی سے گامزن ہے تو پھر سب سے بہتر رابطے ملک کی ترجیح ہے۔

اس سوچ کے ساتھ ہی ، ملک میں جدید رابطوں کے ہر پہلو پر گزشتہ 6 سالوں سے پوری توجہ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ دونوں ہی مسافر ٹرینیں اور مال بردار ٹرینیں ایک ہی ٹریک پر چلتی ہیں۔

مال بردار ٹرین کی رفتار کم ہے۔ ایسی صورت حال میں مال بردارٹرینوں کو راستہ دینے کے لیے مسافر ٹرینوں کو اسٹیشنوں پر روک دیا جاتا ہے۔ اس سے مسافر ٹرین میں دیر ی  ہوتی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

PM inaugurates freight corridor

Recommended