<h3 style="text-align: center;">وزیراعظم مودی 5 نومبرکو ورچوول گلوبل انویسٹر راونڈ ٹیبل کی کریں گے صدارت</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی،03نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> وزیراعظم نریندر مودی 5 نومبر 2020 کو ورچوول گلوبل انویسٹر راونڈ ٹیبل (وی جی آئی آر) کی صدارت کریں گے۔ یہ وی جی آئی آر بھارت سرکاری کی وزارت خزانہ اورنیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفرا اسٹرکچر فنڈ کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے۔ یہ سرکاردہ عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، بھارتی کاروباری لیڈروں اور بھارت سرکار کے اعلی فیصلہ سازوں نیز فائننشیل مارکٹ ریگولیٹروں کے درمیان ایک خصوصی بات چیت ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ، وزیر مملکت، آر بی آئی کےگورنر کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، رتن ٹاٹا، نندن نیلکانی، دیپک پاریکھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔</p>
<p style="text-align: right;">اس راؤنڈ ٹیبل میں دنیا کے بڑے 20پنشن اور سوورین ویلتھ فنڈزکی شرکت ہوگی، جن کی کل سرمایہ کاری تقریباً 6 ٹریلین امریکی ڈالر ہے۔ یہ عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کار اہم علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں امریکہ، یوروپ، کناڈا، کوریا، جاپان،مشرق وسطی، آسٹریلیا اور سنگا پور شامل ہیں۔ اس تقریب میں ان فنڈزکے اہم فیصلہ ساز یعنی سی ای اوز اور سی آئی اوز شرکت کریں گے۔ ان میں کچھ سرمایہ کاری پہلی مرتبہ بھارت سرکار کے رابطے میں آئیں گے۔ عالمی سرمایہ کاروں کے علاوہ راونڈ ٹیبل میں بہت سے اعلی بھارتی کاروباری لیڈر بھی شرکت کریں گے۔مرکزی وزیر خزانہ، وزیر مملکت، آر بی آئی کےگورنر کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، رتن ٹاٹا، نندن نیلکانی، دیپک پاریکھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔مرکزی وزیر خزانہ، وزیر مملکت، آر بی آئی کےگورنر کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی، رتن ٹاٹا، نندن نیلکانی، دیپک پاریکھ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔</p>.