Urdu News

ہلکے لڑاکا ہوائی جہاز مارک-2 کو 2028-29تک تیار کرے گا ایچ اے ایل

فضائی جنگ کا اہم ہتھیار بننے والے مارک۔2 کے 210 طیاروں کا آرڈر دے سکتی ہے فضائیہ

فضائی جنگ کا اہم ہتھیار بننے والے مارک۔2 کے 210 طیاروں کا آرڈر دے سکتی ہے فضائیہ

ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)دنیا کے سب سے ہلکے لڑاکا طیاروں میں شمارلائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ مارک-2 (ایل سی اے)کو  2028-29 تک تیار کرنا شروع کردے گا۔

فضائیہ 210 سے زیادہ ایل سی اے مارک-2 لڑاکا طیاروں کا آرڈر دے سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے 31 اگست کو ایل سی اے تیجس ایم کے-2 کے پروجیکٹ کو منظوری دی تھی، جس کے مستقبل میں ہندوستان کے لیے فضائی جنگ کا ایک اہم ہتھیار بننے کی امید ہے۔

دنیا کے سب سے ہلکے لڑاکا طیاروں میں سے ایک لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ مارک-2 (ایل سی اے) کو کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کی منظوری کے بعد اگلے سال 2023 کے آخر تک اپنی پہلی پرواز بھرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

ایل سی اے مارک-2 کا پروٹو ٹائپ ورژن اگلے سال 2023 کے آخر میں اپنی پہلی پرواز کرے گا۔ یہ منصوبہ وسیع پیمانے پر فلائٹ ٹرائلز کے بعد سال 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد ایچ اے ایل 2028-29 تک مارک-2 (ایل سی اے) کو تیار کرنا شروع کر دے گا۔ فضائیہ 210 سے زیادہ ایل سی اے مارک-2 لڑاکا طیاروں کا آرڈر دے سکتی ہے۔

نئی نسل کے طیاروں میں میزائل کی صلاحیت کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ پہلے صرف 4 ٹن جنگی سامان لے جایا جا سکتا تھا لیکن اب اس کی گنجائش بڑھا کر 7 ٹن کر دی گئی ہے۔ اس میں میزائل اپروچ وارننگ سسٹم ہے۔

Recommended