Urdu News

جنوبی کشمیر میں کیمپ کے اندر سی آر پی ایف کے افسر کی موت پولیس نے کیا معاملہ درج

جنوبی کشمیر میں کیمپ کے اندر سی آر پی ایف کے افسر کی موت پولیس نے کیا معاملہ درج

جنوبی کشمیر میں کیمپ کے اندر سی آر پی ایف کے افسر کی موت پولیس نے کیا معاملہ درج

سری نگر، 30نومبر( انڈیا نیرٹیو)

کولگام میں سی آر پی ایف کا ایک افسر اپنے ہی کیمپ کے اندر اچانک بے ہوش ہوا، اسے اگرچہ کولگام ضلع اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

یہ واقعہ درمیانی شب میں ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی کے مارگ ہائر سیکنڈری اسکول میں تعینات ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شو کمار بے ہوش ہوگیا اور اسے ڈی ایچ پورہ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مذکورہ آفیسر 93 بٹالین کی ایف کمپنی سے وابستہ تھا پولیس نے اس سلسلے میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔معاملے کی روپورٹ تیار کرنے کے لیے پولیس نے کوشش شروع کردی

اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ معاملہ کیسے پیش آیا، کسی طرح کی زیادتی ہوئی یا موت خودواقع ہوئی ہے ۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑا سوال ہے، اسی کو لے کر معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ کیوں کہ فوجی کیمپ میں اس طرح کا معاملہ پیش آنا ایک افسوس ناک خبر ہے۔

واضح ہو کہ سی آر پی ایف کے افسر کی موت پر پولیس نے معاملہ درج کیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات پولیس اپنے حساب سے کرے گی ، اس کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا یہ آخر افسر کی موت کیسے ہوئی، ملی خبر کے مطابق ہسپتال جاتے ہوئے افسر کی موت ہوچکی تھی۔

Recommended