ہمیں فالو کریں

جموں و کشمیر میں لوٹ گھسوٹ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: مختار عباس نقوی

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہاکہ ’’جموں و کشمیر میں لوٹ کھسوٹ ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لوٹ کے بازار کو بند کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر میں جن افراد نے لوگوں کے حقوق لوٹے ہیں اور امانت میں خیانت کی ہے انہیں اس کا حساب دینا ہوگا‘‘۔

I N Bureau Updated November 21, 2020 13:43 IST
جموں و کشمیر میں لوٹ گھسوٹ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: مختار عباس نقوی

جموں و کشمیر میں لوٹ گھسوٹ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا: مختار عباس نقوی

سری نگر: (انڈیا نیرٹیو)

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جن لوگوں نے لوٹ مچائی ہے اور امانت میں خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن بڑے بڑے گناہ گاروں کا اتحاد ہے اور انہوں نے یہ اتحاد اپنے آپ کو بچانے کے لیے تشکیل دیا ہے۔ مختار عباس نقوی نے جمعہ کے روز سری نگر کے مضافاتی علاقہ بالہامہ میں بی جے پی کے کارکنوں کے ایک اجتماع میں خطاب کرتے یہ باتیں کہیں۔

مختار عباس نقوی نے پیپلز الائنس فار گپکار اعلامیہ پر دوسرے دن بھی لفظی حملے جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ’’یہ جواشتراک  بنا ہے وہ اپنے کو بچانے کے لیے ہے۔ یہ الیکشن کے لیے نہیں ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ ہم سے بڑے گناہ ہوئے ہیں۔ یہ گناہوں کے دیوتا ہیں۔ گناہوں کے ان دیوتاؤں کو بعد میں کہاں جانا ہے وہ انہیں بھی معلوم ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات کے لیے جاری سیاسی عمل میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ’’یہ سیاسی عمل لوگوں کی ترقی اور خوش حالی کو یقینی بنائے گا۔ وہ عناصر جو لوگوں کو اس سیاسی یا جمہوری عمل میں شرکت سے روک رہے تھے، ان کے تمام منصوبے چکنا چور ہو رہے ہیں اور وہ اس فراق میں ہیں کہ مزید وادی کے لوگوں کو تاریکی میں رکھیں۔

To Top