Urdu News

بہار انتخابات:نتیش کو جیل بھیجنے کی بات پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہا۔ معافی مانگیں چراغ

بہار انتخابات:نتیش کو جیل بھیجنے کی بات پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہا۔ معافی مانگیں چراغ

بہار انتخابات:نتیش کو جیل بھیجنے کی بات پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ روی کشن نے کہا۔ معافی مانگیں چراغ

پٹنہ ​​، 26 اکتوبر

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر لیڈروں کےانتخابی مہم کے دوران ایک دوسرے پر الزام لگانے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ وہیں بہار  میں این ڈی اے کے سابق اتحادی اور اب اپنے دم پر انتخاب لڑ رہی ایل جے پی نے نتیش کمار پر مزید حملہ تیز کر دیا ہے۔ چراغ پاسوان نے اقتدار میں آنے پر نتیش کمار کو جیل بھیجنے کی بات پر اب بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور بھوجپوری اداکار روی کشن نے چراغ سے معافی مانگنے کی بات کہی ہے۔

روی کشن نے کہا کہ 15 سال کی حکمرانی میں ایک بھی داغ نتیش کمار پر نہیں ہے تو کس لیے جیل جائیں گے؟ایمانداری کی سیاست کی، شراب بندی کی ، نوجوانوں کو بچایا کیا اس لیے جیل جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پر اس طرح کا الزام غلط بات ہے چراغ پاسوان کو معافی مانگنی چاہیے۔

واضح ہو کہ ایل جے پی صدر چراغ پاسوان نےاپنے امیدوار کے حق میں اتوار کو بکسر کے ڈمراؤں میں منعقد جلسہ عام میں نتیش حکومت پر کئی سوال کئے اور کہا تھا کہ جو وزیر اعلیٰ بد عنوان ہو، جو وزیر اعلیٰ نوجوان مخالف ہو، جو وزیر اعلیٰ بہار کو برباد کر دیں، جو وزیر اعلیٰ نوجواں کو ہجرت کے لیے مجبور کریں۔ ایسے وزیر اعلیٰ کو وزیر اعلیٰ بنے رہنا چاہیے کیا؟ اس کو بدلنا چاہیے کہ نہیں بدلنا چاہیے ؟ اس کے بعد چراغ نے کہا کہ جن لوگوں نے سات نشچئے میں بدعنوانی کیا ، ان کا کیا کرنا چاہیے؟ جیل بھیج دینا چاہیے۔ آج چراغ پاسوان آپ لوگوں سے وعدہ کر کے جاتا ہے کہ سات نشچئے میں جو گھوٹالہ ہو اہے ، جتنا بد عنوانی ہوا ہے ۔ چاہے وہ کسی افسران نے کیا ہو یا وزیر اعلیٰ نے خود کیا ہو۔ ایل جے پی کی حکومت بنتے ہی سب کی جانچ کرائی جائے گی اور جیل بھیجا جائے گا۔ اس دوران چراغ نے کہا کہ اس بات کا ذکر ہم نے منشور میں بھی کیا ہے۔

Recommended