Urdu News

ڈویزنل کمشنر اور اے ڈی نے کیا ووٹنگ مراکز کا معائنہ، بنیادی سہولیات سمیت کورونا سے تحفظ کی دی ہدایت

ڈویزنل کمشنر اور اے ڈی نے کیا ووٹنگ مراکز کا معائنہ، بنیادی سہولیات سمیت کورونا سے تحفظ کی دی ہدایت

<h3 style="text-align: center;">ڈویزنل کمشنر اور اے ڈی نے کیا ووٹنگ مراکز کا معائنہ، بنیادی سہولیات سمیت کورونا سے تحفظ کی دی ہدایت</h3>
<p style="text-align: right;">انوپ پور ،31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> اسمبلی حلقہ انوپ پور میں ضمنی انتخابات کے مد نظر شہڈول ڈویزنل کمشنر نریش پال اور اے ڈی جی جناردن نے بروز ہفتہ ووٹنگ مراکز کا معائنہ کرکے الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔</p>
<p style="text-align: right;">انہوں نے بنیادی سہولیات، بیت الخلا، خواتین اور مرد کے لیے علیحدہ قطاروں کے انتظامات سمیت کورونا انفیکشن سے بچاؤ کےلیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی جی جناردن کے ذریعے سکیورٹی نظام، پولیس اور نیم فوجی دستوں سے متعلق جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔ اس دوران کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر چندر موہن ٹھاکر، پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم ایل سولنکی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت ملند ناگدیو، ریٹرننگ آفیسر اسمبلی حلقہ انوپ پور کملیش پوری سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔</p>.

Recommended