Urdu News

حیدرآباد میں شدید بارش سے دو مکانات منہدم،9افرادہلاک

<h3 style="text-align: center;">حیدرآباد میں شدید بارش سے دو مکانات منہدم،9افرادہلاک</h3>
<p style="text-align: right;">حیدرآباد ، 14 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">ریاست تلنگانہ میں منگل کی شام دیر گئے ایک شدید حادثہ پیش آیا ہے۔ دارالحکومت حیدرآباد میں شدید بارش کی وجہ سے دو مکانات منہدم ہوگئے۔ رات 12 بجے تک ، 9 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ مزید لوگوں کے دفن اور زخمی ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورس کی ٹیم موقع پر موجود ہے اورراحت اور امدادی کام جاری ہے۔ مقامی رہنما اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی نگرانی کی۔</p>
<p style="text-align: right;">تیلگو بولنے والی ریاستوں میں خلیج بنگال میں کم ہوا کے دباو کی وجہ سے گزشتہ پانچ روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثنا  منگل کی شام کو ، پرانے شہر چندرنگاگوٹہ پولیس اسٹیشن کے علاقے غوسن نگر میں دو مکانات کی چھت گر گئی۔ گھر کے بیشتر ممبر شام ہونے کی وجہ سے اندر تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ مجموعی طور پر 14 سے زیادہ افراد کے دفن ہونے کا خدشہ ہے۔ فوری طور پر پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔ رات 12 بجے تک ، 9 افراد کی لاشیں ملبے سے باہر نکالی جا چکی تھیں۔ 4 دیگر زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ ابھی بھی کارروائی جاری ہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے ملبے تلے دبے ایک گھر کے کنبہ کے 5 افراد اور دوسرے گھر میں 4 افراد کی لاشیں نکالی ہیں۔ تین بچوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس معاملے میں مزید معلومات کاانتظارہے۔</p>.

Recommended