Urdu News

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ ظفر الاسلام خان کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ ظفر الاسلام خان کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ

<h3 style="text-align: center;">دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ ظفر الاسلام خان کی رہائش گاہ پر این آئی اے کا چھاپہ</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی ، 29 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) ابھی دہلی اور سری نگر میں کئی مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس میں 6 غیر منافع بخش تنظیمیں اور 9 دیگر مقامات شامل ہیں۔ جمعرات کو این آئی اے نے دہلی کے اوکھلا میں اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان کے دفتر کی بھی جانچ کی۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">قابل ذکر بات یہ ہے کہ بدھ کے روز سے ، این آئی اے ان تمام این جی اوز اور ٹرسٹس سے وابستہ لوگوں کے ٹھکانوں کی تحقیقات کر رہی ہے جن پر سماج دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد ہے۔ آج اسی سلسلہ میں این آئی اے دہلی پہنچی۔ جمعرات کی صبح این آئی اے کی ٹیم نے دہلی میں اقلیتی کمیشن کے سابق سربراہ ظفر الاسلام خان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ ان کے مقامات کی بھی تلاش لی جا رہی ہے ، جو ان کی این جی او اور ٹرسٹ سے متعلق ہے۔</p>.

Recommended