Urdu News

وقف جائیداد قاضی خلیل سرائے نظام آباد کی اراضی پر وقف بورڈ کے بینرس کی تنصیب

وقف جائیداد قاضی خلیل سرائے نظام آباد کی اراضی پر وقف بورڈ کے بینرس کی تنصیب

<h3 style="text-align: center;">وقف جائیداد قاضی خلیل سرائے نظام آباد کی اراضی پر وقف بورڈ کے بینرس کی تنصیب</h3>
<p style="text-align: right;">نظام آباد۔29۔اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">قاضی خلیل سرائے وقف لینڈ پر ہونے والے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے لیے وقف بورڈکے عہدیداروں نے یہاں پر بینر تنصیب کرتے ہوئے اس اراضی کو وقف کی اراضی قرار دیتے ہوئے غیر مجاز قبضہ جات کو برخواست کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔قاضی خلیل سرائے اراضی پر غیر مجاز طور پر تعمیری کام انجام دینے کے لیے کھدوائی کی جارہی تھی جس پر مسلم وقف پروٹیکشن کمیٹی نے وقف انسپکٹر کو اطلاع دی۔جس پر و قف انسپکٹر ساجد نے یہاں پہنچ کر تعمیری کاموں کو رکوا دیا تھا اور وقف بورڈ اور ریونیو کے عہدیداروں کو اطلاع دی تھی۔وقف بورڈ نے غیر مجاز قبضہ کو برخواست کرنے اور باؤنڈری وال کو منہدم کرنے کی ہدایت دی تھی جس کی بنا پر آج یہاں پر فلکسی بینر کی تنصیب کرتے ہوئے اس اراضی کو وقف کی اراضی قرار دیا۔ وقف انسپکٹر محمد ساجد نے بتایا کہ اس اراضی سے متعلق اگر کسی کے پاس کوئی دستاویزات ہوں تووہ وقف انسپکٹر سے رجوع ہوں۔جس کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گاورنہ غیر مجاز قبضہ کو برخواست کرتے ہوئے وقف بورڈ مکمل طور پر اس اراضی کو اپنی تحویل میں لے لےگا۔</p>.

Recommended