Urdu News

آزاد پور منڈی میں پیاز کی قیمت میں کمی

آزاد پور منڈی میں پیاز کی قیمت میں کمی

<h3 style="text-align: center;">آزاد پور منڈی میں پیاز کی قیمت میں کمی</h3>
<p style="text-align: right;">نئی دہلی ، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;">دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں پیاز کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش اب نظر آنے لگی ہے۔ منگل کے روز ایشیا کی سب سے بڑی سبزی منڈی آزاد پور میں پیاز کی تھوک قیمت 40 سے 50 روپے فی کلورہی ۔ حکومت نے اسٹاک کی حد کو طے کرنے اور اس کی برآمدات کو روکنے کے ساتھ ساتھ پیاز کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے درآمدی اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">آزاد پور منڈی کے ہول سیل آڑھتی بھلا نے بتایا کہ نئی فصل کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں قدرے کمی آئی ہے۔ بھلا نے بتایا کہ بلک میں پیاز 40 سے 50 روپے فی کلو تک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہول سیل کی قیمت میں فی کلو 5 روپے کمی آئی ہے۔ لیکن اچھی کوالٹی کی پیاز 60 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے ، جو ایک بہت ہی کم مقدار ہے۔ بھلا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں منڈیوں میں پیاز کی قیمتیں تب ہی کم ہوں گی جب نئی فصل آئے گی۔</p>.

Recommended