Urdu News

بہار الیکشن 2020: سی پی آئی مالے کا دعوی ،بہار میں این ڈی اے کی الوداعی طے ، مہاگٹھ بندھن کوملے گا بھاری اکثریت

بہار الیکشن 2020: سی پی آئی مالے کا دعوی ،بہار میں این ڈی اے کی الوداعی طے ، مہاگٹھ بندھن کوملے گا بھاری اکثریت

بہار الیکشن 2020: سی پی آئی مالے کا دعوی ،بہار میں این ڈی اے کی الوداعی طے ، مہاگٹھ بندھن کوملے گا بھاری اکثریت

پٹنہ ، 27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سی پی آئی مالے کی پولٹ بیورو رکن برندا کرات بہار اسمبلی انتخابات کو لے کرکہا کہ متبادل سیاست والی حکومت آئندہ کی حکومت ہوگی۔ یہ انتخاب متبادل پالیسیوں کی جدوجہد کی راہ ہموار کرے گا۔ منگل کو جمال روڈ واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ بہار میں این ڈی اے اتحاد کی الوداعی طے ہے۔

انہوں نے این ڈی اے کو ’قومی تباہی کا اتحاد‘ قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ مہینے میں پوری دنیا میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہمہ جہتی ناکامی اور جبرکو دیکھا ہے۔ بہار پر اس کا خاص اثرپڑا ہے۔ بہار کے لاکھوں مزدور بھوک اور پیاس سمیت اپنی زندگی گنواتے ہزاروں کیلو میٹر کی دوری طے کرتے ہوئے واپس لوٹ رہے تھے۔ حکومت بہار پہلے توان مزدوروں کو روکنے کی کوشش میں لگی رہی اور بعد میں انہیں بہار میں ہی روزگار دینے کا اعلان کیا۔ انہیں جب کام نہیں ملا تو پھر سے وہ دوسری ریاستوں میں واپس چلے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ بہار کا انتخاب روزی، روزگار ، تعلیم ، صحت جیسے امور پر لڑا جارہا ہے اور مہاگٹھ بندھن کے منشور میں وہ تمام باتیں شامل ہیں جس کے لیےسی پی ایم اور بائیں بازو کی جماعتیں لڑ رہی ہیں۔ اس مرتبہ تمام بائیں بازو کی جماعتیں اور عظیم اتحاد کی بڑی جماعتیں ایک ساتھ مل کر انتخاب میں ایک دوسرے کی مدد کر رہی ہے۔ مہاگٹھ بندھن اور بائیں بازو کی جماعتوں کو بھاری اکثریت ملے گی اور بہار پورے ملک میں تبدیلی کا پیغام بھیجے گا۔

Recommended