Urdu News

بہار: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، کئی بوتھوں پر ای وی ایم خراب

بہار: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، کئی بوتھوں پر ای وی ایم خراب

<h3 style="text-align: center;">بہار: پہلے مرحلے کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، کئی بوتھوں پر ای وی ایم خراب</h3>
<p style="text-align: right;">پٹنہ ، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p style="text-align: right;"> کورونا وبا کے دوران ہورہے بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں16 اضلاع کی 71 سیٹوں پر بدھ کی صبح 7 سے کوویڈ ۔19پروٹوکول کے ساتھ پر امن طریقے سے پولنگ کی جارہی ہے۔ اس میں 2.14 کروڑ سے زیادہ ووٹرز 1066 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔</p>
<p style="text-align: right;">پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں میں سے 35سیٹ نکسل متاثرہ علاقہ ہے۔ نکسل متاثرہ علاقہ میں صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ووٹ ڈالیں جائیں گے جب کہ دیگر سیٹوں پر شام چھ بجے تک پولنگ ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹے بڑھا دیا ہے۔ پہلے مرحلے کے سبھی بوتھوں پر پارا ملیٹری فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کی جائے گی۔ اس کام کے لیے دو ہیلی کاپٹر لگائے گئے ہیں۔آج پہلے مرحلے میں ایک ہزار 66 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 952 مرد اور 114 خواتین شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں 54 سیٹوں پر این ڈی اے اور اپوزیشن اتحاد کے مابین براہ راست مقابلہ اور باقی 17  سیٹوں  پر سہ رخی مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔</p>.

Recommended