Urdu News

رائے دہندگان میں دیکھا جارہاہے جوش وخروش، سہ پہر ایک بجے تک بہار میں 33.10 فیصد ووٹنگ

ہماچل پردیش اور گجرات کی اسمبلیوں کے عام انتخابات اور ووٹوں کی گنتی

رائے دہندگان میں دیکھا جارہاہے جوش وخروش، سہ پہر ایک بجے تک بہار میں 33.10 فیصد ووٹنگ

پٹنہ ، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

کورونا کے مابین بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جن 16 اضلاع کی 71 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ وہاں رائے دہندگان میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہاہے۔دوپہر 1 بجے تک کل 33.10 فیصد ووٹنگ ہونے کی اطلاع ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  سب  سے زیادہ پولنگ لکھی سرائے  اسمبلی حلقہ میں ہونے کی اطلاع ہے۔ لکھی سرائےمیں دوپہر 1 بجے تک 40.16 فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔

بہار کے چیف الیکٹورل افسرایچ آر سرینواس کے مطابق پہلے مرحلے میں جن 71 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہا ہے وہاں سہ پہر 1 بجے تک 33.10 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سہ پہر ایک بجے تک ، بھاگل پور میں 34.34 فیصد ، بانکا میں33.14 فیصد ، مونگیر میں 31.84 فیصد ، پٹنہ میں 34.74 فیصد ، لکھی سرائے میں 40.16 فیصد ، شیخ پورہ میں 29.49 فیصد ، کیمور میں 34.26 فیصد ، جہان آباد میں 32.32 فیصد ، اورنگ آباد میں 33.32 فیصد ، بکسر میں 34.76 فیصد اور گیا میں 32.40 فیصد پولنگ ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں کل 1066 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 952 مرد اور 114 خواتین میدان میں ہیں۔ ان میں آٹھ وزرابھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔پہلے مرحلے کے لیے انتخابات کو لے کر ریاست میں 31371 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں ۔ اس مرحلے میں 21484787 ووٹر زاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پہلے مرحلےکے پولنگ 445628 نئے ووٹرز اپناووٹ ڈالیں گے۔

Recommended