Urdu News

زرعی قانون میں ترمیم کسانوں کے لئے مہلک حملہ ۔ سچن پائلٹ

زرعی قانون میں ترمیم کسانوں کے لئے مہلک حملہ ۔ سچن پائلٹ

زرعی قانون میں ترمیم کسانوں کے لئے مہلک حملہ ۔ سچن پائلٹ

شیوپوری ،27 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے زرعی ترمیمی بل میں جو ترمیم کیا گیا ہے وہ کسانوں کے لیے مہلک حملہ ہے۔منڈی بند، ہاٹ بند، مزدوری بند، امدادی قیمت بند ہوجائے گا تو یہ کسانوں کے لیےمہلک ثابت ہوگا۔ کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے یہ بات بروز منگل شیوپوری ضلع کی نرور اور ستنواڑا میں الگ الگ جلسوں میں کہی۔ انہوں نے ضلع کے پوہری اور کریرا اسمبلی سیٹ کے لئے ہورہے ضمنی انتخابات کے لیے یہاں پر کانگریس امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگا۔

اس دوران ستنواڑا میں ایک جلسہ عام میں کانگریس لیڈر سجن پائلٹ نے بی جے پی کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں شیوراج حکومت پچھلے دروازے سے حکومت میں آگئی ہے لیکن جمہوریت میں آخر میں عوام کے پاس ہی ووٹ مانگنے کے لیے لیڈروں کو آنا پڑتا ہے۔ جمہوریت میں عوام ہی سب کچھ ہوتی ہے، اس لیے اس اسمبلی ضمنی انتخابات میں عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے اور ملک کو تقسیم کرنے والی طاقتوں کو پست کرے۔ انہوں نے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہی پارٹی ہے جو ملک کی آزادی کے پہلے سے عوامی بہبود اور ملک کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔

بی جے پی کو نشانے پر لیتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ دو سال پہلے 2 اپریل کو جو حادثہ پیش آیا تھا وہ ایک سوچ کی علامت تھی کہ آئین اور پارلیمنٹ کے باہر جو ایسی طاقتیں ہیں وہ غریبوں سے اس کے حقوق چھیننے کی طاقت رکھتی ہیں۔ یہ طاقت ناگپور سے آتی ہے جو لوگوں سے حکومت کو کٹھ پتلی بنا کر رکھنا چاہتی ہے۔ایسی سوچ والی حکومتوں کو اکھاڑنا ہے۔ اس موقع پر جلسہ عام میں کانگریس کے ضلع عہدیداران اور دیگر لوگ موجود تھے۔

Recommended