سب سے زیادہ ووٹ سے جیتے رام رتن سنگھ، سب سے کم فرق سے جیتے راج کمار

بیگوسرا ئے ، 11 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بیگوسرائےکے تمام سات حلقوں کے سرکاری نتائج بدھ کی صبح جاری کردیئے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج منگل کی شام سے آنا شروع ہوگئے لیکن مٹیہانی اوربچھوارہ اسمبلی حلقوں میں مشین کی خرابی کی وجہ سے گنتی کا عمل دیر رات مکمل ہوا۔ جس کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ یہاں اعلان کردہ نتائج میں جے ڈی یو کو سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے تین ایم ایل اے یہاں الیکشن لڑ رہے تھے اور تینوں ہار چکے ہیں۔

سب سے بڑی شکست تیھگرا اسمبلی میں ہوئی۔ یہاں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رام رتن سنگھ نے آر جے ڈی چھوڑ کر جے ڈی یو کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ایم ایل اے وریندر کمار کو 47979 ووٹوں سے ہرایا۔ جب کہ سب سے سخت مقابلہ کا سامنا مٹیہانی میں چار مرتبہ کے ایم ایل اے رہے نریندر کمار سنگھ عرف بوگو سنگھ کو کرنا پڑا۔ انہیں ایل جے پی کے راج کمار سنگھ نے صرف 333 ووٹ سے ہرایا ہے۔ راج کمار سنگھ بہار میں ایل جے پی سے انتخاب جیتنے والے واحد ایم ایل اے ہیں۔ رات میں ر یزلٹ فائنل ہونے کے بعد ری کاؤنٹنگ کی بات ہوئی اور دو بار وی وی پیٹ کی ہوئی ری کاؤنٹنگ کے بعد راج کمار کو فاتح قرار دیا گیا۔

بیگوسرائے کے چیریا بریار پور میں ایم ایل اے اور سابق وزیر منجو ورما کو بھی بڑی شکست کا سامناکرنا پڑا ۔ انہیں سابق ایم پی راج ونشی ہتو نے 40897 ووٹوں سے ہرایاہے۔ جبکہ صاحب پور کمال اسمبلی حلقہ میں آرجے ڈی کے ستا نند سمبودھ نے بی جے پی چھوڑ کر جے ڈی میں آئے ششتی کانت کمار عرف امر کمار کو 14225 ووٹ سے ہرایا ۔ بیگوسرائے میں بی جے پی کی جیت ہوئی اور یہاں کندن کمار نے موجودہ ایم ایل اے اور بہار ریاستی خواتین کانگریس صدر امیتا بھوشن کو 4554 ووٹ سے ہرایا ہے۔

بکھری میں بھی سی پی آئی اور بی جے پی کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ جس میں سی پی آئی کے کے سوریاکانت پاسوان نے بی جے پی کے رام شنکر پاسوان کو 777 ووٹوں سے شکست دی۔ جبکہ بچھوارہ اسمبلی حلقہ میں کانٹے کے مقابلے میں بی جے پی کے سریندر مہتا نے سی پی آئی کے اودھیش رائے کو 484 ووٹوں سے شکست دی۔ سابق ایم ایل اے رام دیو رائے کے بیٹے آزاد امیدوار شیو پرکاش غریبارداس نے ووٹ کاٹے اور بالآخر بی جے پی کو اس کا فائدہ ہوا۔ بدھ کی صبح سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد فی الحال ضلع انتظامیہ کو سکون ملا ہے ، تمام ای وی ایم کو دوبارہ سے ترتیب دیا گیا ہے۔