Categories: فکر و نظر

وزیر زراعت پریم کمار پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

وزیر زراعت پریم کمار پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پر ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

پٹنہ ، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 16 اضلاع کی 71  سیٹوں پر بدھ کو  پولنگ ہورہا ہے۔ گیا میں وزیر زراعت اور بی جے پی امیدوار ڈاکٹر پریم کمار بی جے پی کے انتخابی نشان کمل کے پھول والا ماسک اور گلے میں پٹا ڈال کر سائیکل سے ووٹ ڈالنے آئے۔ کمل نشان والے فیس ماسک پہننے کو لے کر شکایت ملنے پر الیکشن افسر اور ضلع مجسٹریٹ نے ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے پرایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

گیا شہری اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر پریم کمار نے ووٹ دینے سے پہلے مندر میں پوجا کی اور بھگوان کا آشرواد لیا۔ اس دوران ان کے ساتھ ان کی اہلیہ ،بیٹے اور کئی حامی موجود تھے۔ سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے پریم کمار نے چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا اور ہاتھوں میں دستانے پہن رکھا تھا۔ لیکن گلے میں پٹا اور ماسک پر بی جے پی کا انتخابی نشان تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گیا ضلع کے تمام 10 اسمبلی حلقوں میں زبردست مقابلہ ہے۔ ضلع این ڈی اے اور اپوزیشن اتحاد کے پانچ۔پانچ ایم ایل اے ہیں۔ ان میں بی جے پی سے دو ، جے ڈی یو سے دو ،  ہندوستانی عوام مورچہ  سے ایک ، آر جے ڈی سے چار اور کانگریس سے ایک ایم ایل اے شامل ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago