فکر و نظر

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پوشن اتسو کا انعقاد کرے گی

ملک میں تغذیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پانچویں راشٹریہ پوشن ماہ 2022 کے اختتام پر نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر 30 ستمبر سے 2 اکتوبر 2022 تک “پوشن اتسو” کا انعقاد کر رہی ہے۔ “پوشن اتسو” بڑے پیمانے پر لوگوں کو صحیح تغذیہ کی اہمیت کے بارے میں اہم پیغامات، خاص طور پر چھوٹے بچوں اور خواتین کے لیے حساسیت پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا. اور ملک میں تغذیہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مناسب عمر اچھی صحت کے طریقوں کے بارے میں انھیں حساس بنائے گا۔

تغذیہ کے مرکزی پیغام کے ساتھ میلے کی صورت

‘پوشن اتسو’ اچھے تغذیہ کے مرکزی پیغام کے ساتھ میلے کی صورت میں منایا جائے گا۔ بچوں اور وزٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے، اتسو میں ثقافتی پرفارمنس، پوشن پریڈ، صحت کی جانچ پڑتال کیمپ، صحت مند کھانے کے اسٹال، اور تغذیہ کے پیغام کے حامل کھیل شامل ہوں گے۔ اتسو میں ایک آنگن واڑی مرکز، ملک کے 9 سے زیادہ روایتی کھلونوں کے کلسٹروں کے دیسی کھلونے اور صحت مند آیوش مصنوعات کی نمائش بھی کی جائے گی۔

افتتاحی تقریب میں مدعو افراد

“پوشن اتسو” کا افتتاح 30 ستمبر 2022 کو شام 6:00 بجے کرتویہ پتھ پر. خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کریں گی۔ افتتاحی تقریب کے بعد آرٹسٹ شان کے ذریعے میوزیکل پرفارمنس پیش کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں مدعو افراد میں آنگن واڑی مراکز. سرکاری اسکولوں کے ساتھ ساتھ دہلی کے چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے بچے بھی شامل ہوں گے۔ اچھے تغذیہ کی قدر کو پھیلانے کے مقصد کے ساتھ “پوشن اتسو”.  ایک ماہ تک جاری رہنے والے پوشن ماہ کے لیے ایک مناسب اختتام ہوگا۔

پوشن ماہ کے دوران ‘جن آندولن’ کے تحت ابلاغ

ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ تغذیہ اور ضروری غذائی اجزا کی کمی کمزور خواتین اور بچوں کی نشوونما میں بڑی رکاوٹیں ہیں نیز انھوں نے ملک کے ہر غریب شخص کو تغذیہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت یکم ستمبر سے 30 ستمبر 2022 تک پوشن ابھیان کے تحت پانچواں راشٹریہ پوشن ماہ منا رہی ہے۔ پوشن ماہ کے دوران ‘جن آندولن’ کے تحت ابلاغ ایک اہم حکمت عملی رہا ہے. جس کا مقصد ناکافی اور نامناسب نوزائیدہ بچوں. اور چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانے کے طریقوں. حمل اور جوانی کے دوران تغذیہ اور نگہداشت کی اہمیت

ملک بھر کی گرام پنچایتوں نے ‘خواتین اور صحت’،

اس سال، راشٹریہ پوشن ماہ کے تحت، ملک بھر کی گرام پنچایتوں نے. ‘خواتین اور صحت’، ‘بچہ اور تعلیم’، صنفی طور پر حساس پانی کے انتظام . اور خاص طور پر قبائلی علاقوں میں صحت مند دیسی کھانے کی. اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے والی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں جن میں لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ پوشن اتسو کا انعقاد

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago