گوپال گنج میں تیجسوی نتیش کے ساتھ ساتھ ماموں پر بھی برسے

پٹنہ ، 28 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

گوپال گنج میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے جہاں پانچ ریلیاں کی ۔ وہیں اس دوران تیجسوی نے نتیش حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ اس ریلی میں تیجسوی کے نشانے پر صرف نتیش کمار ہی نہیں بلکہ ان کے ماموں سادھو یادو بھی تھے۔ تیجسوی بدھ کو گوپال گنج اسمبلی حلقہ کے جادیو پور ہائی اسکول میدان میں انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سال میں ان کے اقتدار میں بہار میں جو ترقی ہوئی اس کے بعد بہار کی ترقی رک گئی۔

تیجسوی نے کہا کہ پھلوریا میں انہوں نے ریلوے اسٹیشن تعمیر کروایا۔ بلاک دفتر بنائے، یہاں اسکول کالج کھولے، ترقی کے کام کئے ۔ تیجسوی یادو نے لوگوں سے اپنے ماموں کے خلاف ووٹ کرنے کی اپیل کی۔ اپنے ماموں سادھو یادو کا نام لیے بغیر تیجسوی نے کہا کہ دانتون توڑنے کے چکر میں درخت مت اکھاڑلیں۔ وہ سادھو یادو کے خلاف کانگریس امیدوار کے حق میں عوام سے ووٹ کرنے کی اپیل کر رہے تھے۔ واضح ہو کہ تیجسوی یادو کے مامو سادھو یادو گوپال گنج اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار ہیں اور یہاں پر مہاگٹھ بندھن سے کانگریس امیدوار آصف غفور کے لیے ریلی کر رہے تھے۔ تیجسوی یادو نے گوپال گنج کے علاوہ کوچائے کورٹ، برولی، ہتھوااور کٹیا میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔