Urdu News

مظفر پور میں حیوانیت ، کوچنگ سے لوٹ ر ہی 10 ویں کی طالبہ کااغوا، 5 نوجوانوں نے کی عصمت دری

مظفر پور میں حیوانیت ، کوچنگ سے لوٹ ر ہی 10 ویں کی طالبہ کااغوا، 5 نوجوانوں نے کی عصمت دری

مظفر پور میں حیوانیت ، کوچنگ سے لوٹ ر ہی 10 ویں کی طالبہ کااغوا، 5 نوجوانوں نے کی عصمت دری

A 10th class student, was robbed by 5 youths after returning from coaching

پٹنہ ،07جنوری (انڈیا نیرٹیو )

بہار کے مظفر پور ضلع میں کوچنگ سےگھر لوٹ رہی 10 ویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر کے پانچ نوجوانوں نے پستول کی نوک  پر اجتماعی عصمت دری کے واقعات کو انجام دیاہے۔

واقعہ ضلع کے سکرا تھانہ حلقہ کے پپری ۔ سہدللہا پور سڑک مین پیر کے شام کی ہے۔ واقعہ میں پولس کی لاپروائی سے تین دن بعد مقدمہ درج کیا گیا ۔

معلومات کے مطابق کوچنگ سے گھر لوٹ ر ہی 10ویں کی طالبہ کو بولیرو سوار نوجوانوں نے اغوا کر لیا۔ سجاول پور میں ایک بند پٹرول پمپ کے کمرے میں لے جا کرپستول کی نوک پر پانچوں نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی۔

کسی طرح متاثرہ کھڑکی کے راستے بھاگ کر این ایچ پر پہنچی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر پہنچے اہل خانہ طالبہ کو گھر لے گئے۔ واقعہ کے تین دن بعد بدھ کو معاملہ خاتون تھانہ میں پہنچا۔ اس سے قبل اہل خانہ نے سکرا تھانہ کو اس کی اطلاع دی۔

واقعے کے اگلے دن منگل کے روز اہل خانہ نےملزم کو پکڑ کر پولس کے حوالے بھی کیا۔ لیکن پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ اہل خانہ کوڈانٹ پھٹکار بھی لگائی۔ جس کا ایک آڈیو اہل خانہ نے پولس کو دیا ہے۔

سکرا تھانہ کی لاپروائی پر واقعہ کے 48 گھنٹے بعد کو متاثرہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ خاتون تھانہ پہنچی۔ اہل خانہ نے تھانہ میں عصمت دری کو لے کر درخواست دی ہے۔ اس بنیاد پر خاتون تھانہ انچارج نیرو کماری نے  پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

شکایت کی بنیاد پر محمد اظہار ، آدتیہ جھا اور تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔محمد اظہار کو اہل خانہ نے پکڑ کر پولس کو سونپ دیا ہے۔

جمعرات کو پولیس اسے خصوصی عدالت میں پیش کرے گی۔ اس سے قبل خاتون تھانہ کی پولس نے متاثرہ کا صدر اسپتال میں میڈیکل جانچ کرایا ہے۔ جس کی رپورٹ آنی ہے۔

ڈی ایس پی (مشرقی) منوج پانڈے نے بتایا کہ طالبات سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون تھانہ کی پولس کاروائی کر رہی ہے۔ ایک ملزم گرفتار ہے۔ دیگر کی گرفتاری کےلیے کاروائی کی جارہی ہے۔

Recommended