15 اگست ، 2017 کی یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں محترم وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا تھا:
"ہم ملک کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھنے کے باوجود اگر ہم میں سے ہر فرد ایک نئے عزم ، نئی توانائی اورنئی طاقت کے ساتھ جدوجہد کرے ، تو ہم 2022 میں اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں اپنی مشترکہ طاقت سے ملک کی تصویر بدل سکتے ہیں۔ یہ ایک جدید ہندوستان ہوگا – ایک محفوظ ، خوشحال اور مضبوط ملک ۔ ہم ایک ایساجدید ہندوستان ، جہاں سب کے لئے یکساں مواقع موجود ہوں، جہاں پوری دنیا میں ملک کی سربلندی میں جدید سائنس اور ٹکنالوجی اہم کردار ادا کرے۔"
محترم وزیر اعظم کے الفاظ سے متاثر ہوکر ،حکومت ہند نے 15 اگست 2022 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے جشن کوقومی و بین الاقوامی سطح پر 'آزادی کا امرت مہوتسو'کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک قومی عمل آوری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ یہ کمیٹی ہندوستان کی آزادی کے75 سال کے جشن کے دوران حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعہ کیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں ان کی رہنمائی کرے گی۔ اس مقصد کے لئے سیکرٹریوں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
حکومت نے اب وزیر اعظم کی سربراہی میں 259 ارکان پر مشتمل ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے ، اس سلسلے میں بروز جمعہ ایک گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس قومی کمیٹی میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والےمعزز ہستیاں اور نامور شہری شامل ہیں۔یہ کمیٹی ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سال کے موقع پر منعقد ہونے والے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروگراموں سے متعلق پالیسی اور رہنما خطوط فراہم کرے گی۔
اس تقریب کا آغاز 15 اگست 2022 سے 75 ہفتہ پہلے یعنی 12 مارچ ، 2021 سے ہوگا، جو مہاتما گاندھی کی قیادت میں تاریخی نمک ستیہ گرہ کی 91 ویں برسی ہے۔ 12 مارچ 2021 سے شروع ہونے والی یادگاری تقریب کے تحت مختلف سرگرمیوں سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ، اعلی سطحی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ، کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 مارچ 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 15 اگست ، 2017 کی یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں محترم وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی نے کہا تھا:
"ہم ملک کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھنے کے باوجود اگر ہم میں سے ہر فرد ایک نئے عزم ، نئی توانائی اورنئی طاقت کے ساتھ جدوجہد کرے ، تو ہم 2022 میں اپنی آزادی کے 75 ویں سال میں اپنی مشترکہ طاقت سے ملک کی تصویر بدل سکتے ہیں۔ یہ ایک جدید ہندوستان ہوگا – ایک محفوظ ، خوشحال اور مضبوط ملک ۔ ہم ایک ایساجدید ہندوستان ، جہاں سب کے لئے یکساں مواقع موجود ہوں، جہاں پوری دنیا میں ملک کی سربلندی میں جدید سائنس اور ٹکنالوجی اہم کردار ادا کرے۔"
محترم وزیر اعظم کے الفاظ سے متاثر ہوکر ،حکومت ہند نے 15 اگست 2022 کو ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے جشن کوقومی و بین الاقوامی سطح پر 'آزادی کا امرت مہوتسو'کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قبل ازیں وزیر داخلہ کی سربراہی میں ایک قومی عمل آوری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ۔ یہ کمیٹی ہندوستان کی آزادی کے75 سال کے جشن کے دوران حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعہ کیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں ان کی رہنمائی کرے گی۔ اس مقصد کے لئے سیکرٹریوں کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
حکومت نے اب وزیر اعظم کی سربراہی میں 259 ارکان پر مشتمل ایک قومی کمیٹی تشکیل دی ہے ، اس سلسلے میں بروز جمعہ ایک گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔
اس قومی کمیٹی میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والےمعزز ہستیاں اور نامور شہری شامل ہیں۔یہ کمیٹی ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سال کے موقع پر منعقد ہونے والے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروگراموں سے متعلق پالیسی اور رہنما خطوط فراہم کرے گی۔
اس تقریب کا آغاز 15 اگست 2022 سے 75 ہفتہ پہلے یعنی 12 مارچ ، 2021 سے ہوگا، جو مہاتما گاندھی کی قیادت میں تاریخی نمک ستیہ گرہ کی 91 ویں برسی ہے۔ 12 مارچ 2021 سے شروع ہونے والی یادگاری تقریب کے تحت مختلف سرگرمیوں سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ، اعلی سطحی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ، کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 مارچ 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔